Skip to content

قرب الٰہی حاصل کرنے کا مختصر راستہ۔۔۔۔۔ تحریر:عزیزاللہ غالب

اللہ تعالی تمام کائنات کے خالق ومالک نے اشرف المخلوقات کواپنے عبادت کیلئے تمدن پسند اور معاشرتی زندگی گزارنے والاپیدا کیا ہے۔اس لیے انسان کو شعورآنے پرسب سے پہلےعقیدہ کی اصلاح ضروری ہے کہ اللہ تعالی واحد لاشریک، تمام جہانوں کا مالک اورکائنات کا خالق ہے۔ بغیر اسباب کی مدد ، دستگیری، اولاد دینا اورصحت دینا صرف اللہ تعالی کے اختیار میں ہوتا ہے تو عقائید اسلامیہ اپنانے کیلئے علوم اسلامیہ، علوم قرآن وحدیث حاصل کرنا اہم اور ضروری ہے اس لیے کہ تمام اعمال اصلاح عقیدہ کے بعد فائدہ دیتے ہیں۔ورنہ”اللہ تعالیٰ ناراض اورہندو جاگا رات“ اس لیے علم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض کیا گیا ہے۔

حضرت ڈاکٹر عبد الحئی عارفی رحمتہ اللہ علیہ
ایک دفعہ مجلس میں موجود لوگوں سے کہنے لگا کہ کب تک یہ لمبے لمبے مراقبے اور وظائف کا ورد کرتے رہوں گے میں آپ کو قرب الٰہی حاصل کرنے کا مختصر راستہ بتا دیتا ہوں کچھ دن کرکے دیکھ لو پھر کیا ہوتا ہے۔پہلا اللہ پاک سے اکیلے میں باتیں کرنے کی عادت بنالو۔وہ اس طرح کہ جب بھی کوئی جائز کام کرنے لگو تو دل میں یہ کہا کرو اللہ جی

نمبر1۔ اس کام میں میری مدد فرمائیں
نمبر2۔ میرے لئے آسان فرما دیں
نمبر3۔ اس کام کو عافیت سے پایہ تکمیل تک پہنچا
نمبر4۔ اپنی بارگاہ میں قبول فرما لیں۔

یہ چار مختصر جملے ہیں مگر دن میں سینکڑوں بار اللہ کی طرف رجوع ہو جائےگا اور یہی مومن کا مطلوب ہے کہ اس کا تعلق ہر وقت اللہ سے قائم رہے۔اس طرح روزمرہ زندگی میں انسان کو چار حالتوں سے واسطہ پڑتا ہے۔

طبیعت کے مطابق
طبیعت کے خلاف
ماضی کی نقصانات اور غلطیوں کی یاد
مستقبل اندیشے اور خطرات۔

جو معاملہ آپ کی طبیعت کے مطابق ہو جائے تو اس پر “اللهم لك الحمد ولك الشكر” کہنے کی عادت بنالو جو معاملہ خلافِ طبیعت ہو جائے تو “اناللہ واناالیہ راجعون” کہو اورجب ماضی کی لغزشیں یاد آجائیں تو “استغفراللہ” کا ورد کیا کرو اور اگرمستقبل کے اندیشے و خطرات سامنے ہوں تو کہو “اللهم اِنى أعوذ بك من جميع الفتن ما ظهر منها وما بطن”۔ شکر سے موجودہ نعمت کی حفاظت ہوگی۔ نقصان پر صبر سے اجر محفوظ ہوگا اور اللہ کی معیت نصیب ہوگی۔ استغفار سے ماضی صاف ہوگا اور اللهم انى أعوذ بك سے مستقبل کی حفاظت ہوگی۔

تیسرا شریعت کے فرائض و واجبات کا علم حاصل کر کے وہ ادا کرتے رہو۔ خود کو گناہِ کبیرہ سے بچاتے رہو۔ چوتھا تھوڑی دیر کوئی بھی مسنون ذکر کر کے اللہ پاک سے یہ درخواست بھی کر لیا کرو اللہ جی! میں آپ کا بننا چاہتا ہوں مجھے اپنا بنالیں اپنی محبت اور معرفت عطا فرما دیں۔اس نسخہ کو چند دن استعمال کر کہ دیکھو انشاءاللہ قرب کی منزلیں تیزی سے طے ہوجائیگی۔ایک شاعر کیا خوب کہاہے کہ

نہیں دیکھا جہاں بھرمیں کوئی مشکل کشا تجھ سا
کہ سب محتاج ہے تیرے نہیں حاجت روا تجھ سا
زمین و آسماں تیرے مکان و لامکاں تیرا
نہیں ہے دوسرا کوئی زمانے میں خدا تجھ سا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *