جنت میں اللہ تعالی کا دیدار

In اسلام
January 07, 2021

اللہ تعالی کا دیدار کرتے وقت اہل جنت کے چہرے خوشی سے دمک رہے ہوں گےاس روز کچھ چہرے تروتازہ ہوں گے اپنی رب کی طرف دیکھ رہے ہوں گے سورۃ قیامہ آیت نمبر 22 23جنت میں جنتی لوگ اس قدر واضح طور پر اللہ تعالی کا دیدار کریں گے جس طرح چودھویں رات کے چاند کو واضح اور مکمل شکل میں دیکھا جاتا ہے

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کے لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کہ قیامت کے روز ہم اپنے رب کو دیکھے گے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چودھویں رات کا چاند دیکھنے میں کوئی دقت ہوتی ہے لوگوں نے عرض کیا نہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب بادل نہ ہو تو کیا سورج کو دیکھنے میں تمہیں کوئی دقت پیش آتی ہے لوگوں نے عرض کیا نہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا پھر اسی طرح بغیر کسی دقت اور مشقت کے تم کیا مت کے روز اپنے رب کا دیدار کروگے اسے مسلم نے روایت کی ہے

حضرت صہیب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب جنتی لوگ جنت میں چلے جائیں گے تو اللہ تبارک و تعالی ارشاد فرمائیں گے تمہیں کوئی اور چیز چاہیے وہ عرض کریں گے یااللہ کیا تو نے ہمارے چہرے روشن نہیں کیے کیا تو نے ہمیں جنت میں داخل نہیں کیا کیا تو نے ہمیں آگ سے نجات نہیں دلائی پھر اچانک جلدی جنتیوں اور اللہ تعالی کے درمیان حائل پردہ اٹھ جائے گا اور جنتیوں کو اپنے رب کی طرف سے دیکھنا ہر اس چیز سے زیادہ محبوب لگے گا جو باغ میں محل اللہ تعالی جنت میں جنتیوں کو دے گے اسے مسلم نے روایت کیا ہے

Also Read:

https://newzflex.com/34906

اللہ کا دیدار دنیا میں ممکن نہیں

حضرت ابوذر رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کیا آپ نے اپنے رب کا دیدار کیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تو نور ہے میں اسے کیسے دیکھ سکتا ہوں۔ مسلم اللہ تبارک تعالی آپ کو اور مجھے قیامت کے دن اپنا دیدار نصیب فرمائے آمین ثمہ آمین

/ Published posts: 19

؛أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لا إِلَهَ إِلا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ.؛

Facebook