Skip to content

شربت تیار کرنے کے طریقے

پھلوں کا شربت تیار کرنے کا طریقہ

پھلوں کا شربت تیار کرنے کے لیے اپنی پسند کے پھل کا رس ڈیڑھ پاو لے لیں اس میں نصف سیر چینی ڈال کر حل کر یں اور اس میں پوٹاشیم سیٹا بائی سلفیٹ ایک ماشہ ڈال
ڈال کر جوش دیں اور ٹھنڈا ہونے پر بوتلوں میں محفوظ کر لیں

بادام کا شربت بنانے کے لیے

ایک چھٹانک باداموں کی سفید گریوں کو ڈیڑھ پاو پانی سے خوب گھوٹ کر چھان لیں اس پانی میں تین پاو چینی اور پانچ تولے روح گلاب ڈال کر آگ پر پکائیں ایک ماشہ پوٹاشیم ہائی سلفیٹ بھی ڈال دیں جب پختہ ہو جاے تو اتار لیں ٹھنڈا ہونے پر تین ماشے الائچی کو کوب کرکے اپنی پسند کی خوشبو ملاکر ڈھکن بند کر دیں جب ٹھنڈا ہو جاے تو بوتلوں میں ڈال لیں

پھلوں کے رس کا اسکوائش تیار کرنے کا طریقہ

ایک حصہ رس کو گاڑھے کپڑے میں چھان لیں اور چینی خوب حل کر لیں فی بوتل ایک ماشہ پوٹاشیم میٹابائی سلفیٹ ڈال کر حل کریں پھر بوتل میں محفوظ کر لیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *