گناہوں کا کفارہ

In اسلام
January 07, 2021

بسمہ تعالیٰ
گناہوں کا کفارہ
امید ہے آپ سب قارئین بحکم خدا تندرست
ہوں گے اور خصوصاہم جیسے حقیر بندوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھتے ہونگے اگر نہیں رکھتے تو برائے کرم ضرور یاد رکھا کریں جیسا کہ آپ کو معلوم ہو گیا ہو گا
کہ ہماری آج کی گفتگو کیا ہے
جی قارئین حضرات ھماری گناہوں کی کثرت نیں ہمیں اللہ سے غافل کر دیا اور ہمیں اللہ نے ڈھیل دی اور ہم مزید سرکشی میں مبتلا ہو گئے اور اللہ جو کہ غفور اور
رحیم تھا ہم نیں اسکی طرف رجوع نہیں کیا البتہ وہ ہماری انتظار میں ہوتا ہے کہ کب میرے بھٹکے بندے میرے پاس لوٹ کے آئیں گے اور میں انکو معاف کروں گا یعنی اللہ بہانے اور طریقے ڈھونڈ رہا ہوتا ہے
ایک دفعہ ایک دشمن امام جعفر صادق کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا کہ اگر آپ کا چاہنے والا کوئی گناہ کرے تو اسکی عاقبت کیا ہوگی تو امام نیں اسکے جواب میں فرمایا کہ خدا وند عالم اسکو ایک بیماری دے گا تاکہ بیماری کی تکلیف اسکے گناہوں کا کفارہ بنے گا اس شخص نیں دوبارہ پوچھا اگر بیمار نہ ہوا پھر
امام نے فرمایا
پروردگار عالم اسے برا پڑوسی دے گا تاکہ
اسکو تکلیف پہنچائے اور پڑوسی کا ازارو تکلیف اسکے گناہوں کا کفارہ بنے
تو اسنے پھر کہا کہ اگر برا پڑوسی بھی نہ ملے تو پھر
امام نے فرمایا کہ اسکو ایک برا دوست دے گا جو اسے تکلیف پہنچائے اور وہ تکلیف اسکے گناہوں کا کفارہ بنے
تو اسنے پھر کہا کہ اگر برا دوست بھی نہ ملے تو پھر
امام نے فرمایا بری بیوی جواسے تکلیف دے اور اسکے گناہوں کا کفارہ بنے
تو اسنے کہا کہ اگر بری بیوی نہ ملے تو پھر
امام نے فرمایا
کہ اللہ تعالیٰ موت سے پہلے اسکو توبہ کی تو فیق عطا کرے گا
تو اس آدمی نے بغض اور عناد کے با عث پھر کہااگر موت سے پہلے توبہ نہ کرسکا تو
تو امام عالی مقام نیں پھر فرمایا تیری آنکھوں میں خاک ہم اسکی شفا عت کریں
گے تو ائیں تھوڑی سی کوشش کرتے ہیں کہ
جو بندہ حقیر کی عقل سمجھ سکی کہ برے پڑوسی بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے
ایک نعمت ہیں اور اسی طرح برے دوست اور بری بیوی اور تکلیف اور پریشانی بھی
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس قسم کی تمام نعمتوں کو سمجھنے کی توفیق عطا کرے
وسلام
آپ کا بھای نجیب اللہ نجیب

/ Published posts: 20

may name is najeeb ullah

Facebook