بد بختی اور بدمستی

In اسلام
January 08, 2021

مقصد زندگی،،سے دوری کاسبب
اسی طرح ہمیں بدبختی بری لگتی ہے لیکن بدمستی اتنی بری نہیں لگتی۔جوانوں کو کہا جائے کہ اگر آپ کے پاس ایک طرف زندگی کے تمام وسائل جیسے روپیہ پیسہ،بہت بڑا بنگلہ،گاڑی ،بڑاعہدہ اور مقام،عیش وعشرت ہو اور دوسری طرف ان میں سے کوئی چیز نہ ہو لیکن دین ہو تو آپ کس چیز کو پسند کریں گے!تووہ کہتے ہیں کہ مستی ٹھیک ہے کیونکہ اس میں گاڑی توہے،گاڑی میں بیٹھ کر انسان مستی کرلے توکوئی حرج نہیں ہے لیکن ایسا نہ ہو کہ انسان کے پاس ٹیکسی کا کرایہ نہ ہو۔ٹیکسی کا کرایہ نہ ہو بدبختی ہے اور بڑی بڑی گاڑیوں میں مستی کیساتھ رہنا یہ بدمستی ہے۔دونوں ایک طرح کی خرابیاں ہیں اس وجہ سے کہ دونوں انسان کو،،مقصد زندگی،،سےدورکردیتی ہیں۔۔
لھو و لعب،،قران کا خوبصورت موضوع :
قرآن کریم نے کئی خوبصورت موضوعات ہمیں سمجھانے اور متوجہ کرنے کیلئے بیان کئے ہیں لیکن ہم نے خراب کر دئیے ہیں ان میں سے ایک موضوع انسان کی زندگی اور اسکی آفات وخطرات ہیں۔خطرات زندگی میں دو بڑے خطرے لھوولعب ہیں۔

/ Published posts: 22

کی محمد سے وفا تو نے ہم تیرے ہیں یہ جہاں چیز ہے کیا، لوح وقلم تیرے ہیں

Facebook