Home > Articles posted by Tariq khan
FEATURE
on Jan 19, 2021

پاکستان کے دودھ کی حفاظت کےلئے جس بلی کو رکھوالی کے لیے بیٹھایا گیا تھا وہ بلی ہی دودھ پینے لگ جائے گی پھر دودھ تو ایک دن ختم ہو ہی جائے گا اور اس بلی کا نام ہے آڈیٹر جنرل آف پاکستان جس کے دفتر میں 180 ارب روپے کی کرپشن پکڑی گئی ہے آڈیٹر جنرل آف پاکستان وہ ادارہ ہے جس کا کام ہی یہی ہے کہ اگر پاکستان میں ایک روپے کا بھی کام ہو چاہے وہ کوئی وفاقی یا صوبائی حکومت کرے اس چیک پڑتال کرنا اور اس کے بارے میں رپورٹ شائع کرنا کہ کون کون سے شروع کیئے گئے پروجیکٹ شفاف ہیں اور کن میں کرپشن کی گئی ہے اور اس تیار کردہ مفصل رپورٹ کو نیشنل اور صوبائی لیول پر بپلک اکاؤنٹس کمیٹی کو جمع کروانا جن کے سربراہان اپوزیشن لیڈرز ہوتے ہیں جیسا کے موجودہ دور حکومت میں وفا ق میں شہباز شریف اور پنجاب میں حمزہ شہباز شریف بپلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کے سربراہان ہیں لیکن یہ ہے پاکستان جہاں لوگ اسلام کے ساتھ ساتھ کرپشن میں بھی بھائی بھائی ہیں اور کرپشن بھائیوں کا یہاں اپنے حقیقی بھائیوں سے زیادہ خیال رکھا جاتا ہے اور جب کہا جائے بھائی کا ذرا خیال رکھنا یا اپنے بھائی کا بھی خیال کرو تو دبے الفاظ میں کرپشن کی پیشکش یامانگ ہو رہی ہوتی ہے اور دونوں پھر لین دین کرکے کرپشن بھائی بن جاتے ہیں اور یہ رشتہ میاں بیوی کے رشتے سے زیادہ مضبوط ہو تا کیونکہ وہاں پر تو علیحدگی ہوسکتی لیکن یہاں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ دونوں فریق کرپشن کی گندی نالی کی پیداوار جو ہوتے ہیں اور یہی ان کا طریقہ واردات ہے جو پاکستان کو آج معاشی طور پر تباہ کر چکا ہے اس لیے تو چور حضرات میڈیا پر آکر کہتے ہیں کہ ایک ڈھیلے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی ہے کیونکہ ان کو اپنے ان کرپشن بھائیوں پر یقین ہوتا کہ یہ ہمیں بچا لیں گے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کافی اہم ادارہ ہے کیونکہ ملک کی ہر ایک فنانشل ٹرانزیکشن کا انہوں نے باریک بینی سے مشاہدہ کرنا ہوتا ہے جسے فنانشل ٹرمز میں یا عرف عام میں آڈٹ کہا جاتا ہے اگر ان کو مزید آسان الفاظ میں سمجھیں تو ان کا کام ملکی اکانومی کے لیے آئی ایس آئی والا ہوتا ہے سوچیں ذرا اگر آئی ایس آئی ہی ملک دشمنوں کے ساتھ مل جائے تو ملکی سالمیت کو کتنا بڑا نقصان ہوسکتا ہے یقیناً ایک پاکستانی ہونے کے ناطے یہ سوچتے ہی آپ کو ملکی سالمیت کے حوالے سے کئی وہم و گمان آپکے دماغ میں آنے لگ جائیں گے اور یہ ادارہ پاکستان کو معاشی اعتبار سے وہ نقصان پہنچا چکا ہے پر فرق اتنا ہے کہ اس معاملے میں دشمن اندرونی تھا اور اس ادارے کے لیے ایک پاکستانی ہونے کے ناطے یہ کہوں کہ کتی چوروں کے ساتھ مل گئی تو مجھے ذرا بھی پشمانی نہیں ہوگی کیونکہ جو اس ادارے نے کیا ہے وہ ایک سنگین غداری ہے اور عمران خان اگر ملک کو واقعی اس کرپشن کی نجاست سے نجات دلانا چاہتے تو ان لوگوں کو ایسے دیوار کے ساتھ لگائیں کہ صدیوں اس ادارے کے افراد اس سزا کا سوچ کر ہی ڈریں اور ملک کوئی سکون کی سانس لے سکے جو ایسے درندوں سے پچھلے ستر سال سے زخم کھاتا آرہا ہے اور مزید کسی زخم کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے

FEATURE
on Jan 17, 2021

ارناب گوسوامی جو انڈین ری پبلک ٹی وی کے اینکر ہیں اور پاکستان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانا اور میڈیا میں بھارت کو سپر پاور بنانے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں اور مودی کے پالتو صحافیوں میں موصوف سب پر سبقت رکھتے ہیں اور مودی کے بھگتوں کے ہیرو ہیں قدرت کا ایک اصول ہے کہ اگر آپ ناحق پر ہیں تو یہ بات طے ہے کہ دنیا کے سامنے ذلیل ہونا آپ کے مقدر میں ہے اور ایسا کچھ اس ارناب گوسوامی کے ساتھ بھی ہوا ہے۔ممبئی پولیس نے ارناب گوسوامی کا وٹس ایپ چیٹ کا سارا ڈیٹا نکلوا کر اس میڈیا میں وائرل کردیا یہ ڈیٹا اتنا زیادہ تھا کہ 500 صفحات پر اس کا پرنٹ نکلا انڈین آرمی جو اس وقت مودی کی لونڈی بن چکی ہے اس نے مودی کو الیکشن جتوانے کے لیے اپنی فوج پر حملے کا منصوبہ بنایا اور ارناب گوسوامی کا انڈین میڈیا میں سے انتخاب کیا گیا اور ارناب گوسوامی کو اس علاقے میں حملے سے پہلے پہنچا دیا گیا تاکہ موصوف ایک تو ٹی آر پی لے کر اپنے چینل کی ریٹنگ لے سکیں اور دوسرا اس کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کے لیے ایک بیانیہ بنایا جائے تاکہ جھوٹی سرجیکل سٹرائیک کا جواز تلاش کیا جاسکے اور موصوف نے اپنا کردار خوب ادا کیا اور جب انڈین آرمی نے اپنے 40 بکروں کی بلی چڑھادی اور ہر چیز منصوبے کے تحت ہوگئی تو موصوف نے جشن منانے کے طرز کے مسیجز کئے تاکہ سب سے پہلے اپنے آقاؤں کو خوش خبری دی جائے کہ بھگوان کو بلیدان چڑھا دیا گیا ہے اور پورے 40بکروں کا بلیدان دیا ہے اس سے آپ سمجھ سکتے کہ مودی کس لیول تک طاقتور ہوچکا ہے اور انڈین آرمی اس کے لیے ناگن دیوی بن چکی ہے جو مودی کے سیاسی فائدے کے لیے اپنے 40 سپاہی ہی کھا گئی۔اور دوسرا یہ ارناب گوسوامی کس قدر گرا ہوا شخص ہے جو اپنے محافظوں کے مرنے پر جشن منا رہا تھا بالاکوٹ سٹرائیک سے 3 دن قبل اس کو سٹرائیک کے بارے میں پتا تھا اور ایک دوست کو اس نے بتایا کہ کچھ بہت بڑا ہونے والا ہے دوست نے کہا کیا کوئی داؤد ابرہیم کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے جس پر اس نے کشمیر میں بہت بڑا کچھ ہونے والے کے بارے میں بتایا جو مودی کی مقبولیت کو آسمان پر پہنچا دے گا مگر حقیقت میں ان کے دو طیارے آسمان سے زمین پر آگرے اور ابھیندن والا معاملہ ہوگیا۔اس سے مودی اور انڈین ائیر فورس دنیا کے سامنے تو ذلیل ہو گئی پر مودی کے پالتو صحافیوں نے میڈیا میں انڈیا کی جیت دکھلائی اور مودی الیکشن جیت آگیا اور انڈیا کی عوام آج بھی سچائی سے کوسوں دور ہے اور شاید تاریخ کے اس بڑے سکینڈل کے بعد بھی عوام مودی کے ہاتھوں بیوقوف بنتی رہے گی ۔ وٹس ایپ ڈیٹا نے نہ صرف ارناب گوسوامی کو ذلیل وخوار کردیا بلکہ مودی کے پلوامہ ڈرامے کو بھی دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ 500 صفحات کے اس وٹس ایپ لیک سکینڈل میں ٹی آر پیز کے لیے کسطرح ارناب گوسوامی بی جے پی کے آٹی سیل سے مدد لیتا رہا اور تیسرا بڑا انکشاف گنگنا رناوت کے حوالے سے انکشاف تھا کہ وہ ہریتک روشن پر کس قدر آج بھی فدا ہیں حالانکہ ان کے اور ھریتک روشن کے درمیان لڑائی میڈیا کی زینت بن چکی اور بپلک میں ایک دوسرے کے خلاف باتیں بھی کرچکے مگر اس کے باوجود بھی گنگنا کا دل ہے کہ مانتا ہی نہیں ہے

FEATURE
on Jan 15, 2021

آج سے تقریباً چار سے پانچ سال پہلے ڈالر کا جو سکہ دنیا میں رائج تھا اس کو دیکھ کر لگتا نہیں تھا کہ ڈالر کو بھی کبھی زوال آ ئے گا کیونکہ ہر ترقی یافتہ ملک ڈالر کو اپنے انٹر نیشنل ریزرو میں رکھنےکو سونے اور دیگر کرنسیوں پر فوقیت دیتا تھا اور ڈالر کی اس بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ ہر گزرتے دن کے ساتھ امریکہ کے دنیا پر اثر ورسوخ کو اور مضبوط سے مضبوط تر کرتے جا رہا تھا اور امریکہ کو دنیا کے جس ملک سے من پسند فیصلے نہیں ملتے تھے تو امریکہ اس ملک پر پابندیاں عائد کر دیتا تھا جو امریکہ کے ازلی دشمن روس کو ایک آنکھ نہیں بھاتا تھا اور امریکہ سے بدلہ لینے کا خواب چکنا چور ہو تا نظر آ رہا تھا روس بڑی سوچ و بچار کے بعد اس نتیجے پر پہنچا کہ اگر دنیا سے امریکی اجارہ داری ختم کرنی ہے تو انٹرنیشنل مارکیٹ میں ڈالر کی کمر توڑنا ہوگی اس کے لیے انہوں نے اپنے انٹرنیشنل ریزرو میں ڈالر کی جگہ سونے اور دیگر کرنسیوں کو جمع کرنا شروع کر دیا۔اس کام کیلئے انہوں نے چائنہ کو بھی ساتھ شامل کرلیا کیونکہ چائنہ کو امریکہ اپنے لیئے خطرہ سمجھتا اور اگر چائنہ کو مستقبل میں ورلڈ سپر پاور بننا ہے تو نہ صرف ڈالر تباہ کر نا پڑے گا بلکہ روس جیسے اتحادی کے بغیر یہ سب ممکن بھی نہیں اس لیے روس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چائنہ نے بھی ڈالر کی جگہ سونے اور دیگر کرنسیوں کو اپنے انٹر نیشنل ریزرو میں رکھنےکو فوقیت دینےلگا روس کے حوالے سے ماسکو ٹائمز میں 6ماہ کی تاخیر کے بعد ایک رپورٹ شائع ہوئی جس میں انکشاف کیا گیا کہ روس کی تاریخ میں پہلی بار روس کے گولڈ ریزرو( جو کہ 128بلین ڈالرز کے ہیں) نے ڈالرز ریزرو(جو کہ 125بلین ڈالرز کے ہیں) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے روس کے ٹوٹل انٹرنیشنل ریزروتقریبا 561 بلین ڈالرز کے ہیں جس میں سب سے زیادہ 166بلین ڈالرز کے ریزرو یورو میں،68بلین ڈالرز کے چائنیز یووان میں ،33بلین ڈالرز کے برطانوی پاونڈز میں اور 40بلین ڈالرز کے باقی دیگر کرنسیوں میں ہیں۔یاد رہے روس کی زیادہ تر آمدن تیل اور اسلحہ بیچ کر ہوتی ہے اور روس زیادہ تر ممالک کے ساتھ لوکل کرنسی میں تجارت کو فروغ دے رہا ہے یقیناً اس رپورٹ کے بعد امریکی حلقوں میںتشویش پائی جائے گی کیونکہ روس کی دیکھا دیکھی کئی ممالک اپنے ریزرو ڈالر کے بجائے دیگر کرنسیوں میں جمع کریں گے کیونکہ آنے والے سالوں میں اگر روس اور چین اگر ڈالرز کو تباہ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو جس ملک کے پاس ڈالرز میں ریزرو ہونے ھیں ان ڈالرز کی اہمیت سوائے کاغذ کے ٹکڑوں کے سوا کچھ نہیں رہ جانی ہے

FEATURE
on Jan 13, 2021

جب سے اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان امن معاہدہ ہوا ہے یو اے ای اسرائیل پر ایسے فدا ہوا ہوا ہے جیسے کہ سسرال اپنے نئے جوائی پر۔اسرائیلیوں کے لیے اسپیشل ویزوں کا اجرا کیا جا رہا ہے،اسرائیلی زبان سیکھنے کے لئے نئے سکول کھولے گئے ہیں جہاں اسرائیلی زبان سکھائی جاتی ہے۔ریسٹورنٹ کو حکم جاری کیا گیا کہ اسرائیلی کھانوں کو مینو کا حصہ بنائیں جبکہ دوسری جانب اسرائیل کی مثال اس نافرمان جوائی کی ہے جو سسرال سے ضیافت کا مزہ بھی لے لیتا ہے اور پورے علاقے میں سسرال کیخلاف ڈھنڈورا بھی پیٹتا ہے ایسا ہی کچھ اسرائیل نے ایک بار پھر یواےای کے ساتھ کیا دسمبر 2020سے لیکر 70000سے زائد اسرائیلیوں نے اپنے نئے سسرال یعنی یو اے ای کا رخ کیا اور 8000افراد نے نیو ائیر کےموقع پر اسرائیل کا رخ کیا یاد رہے اسرائیل کی آبادی ایک کروڑ بھی نہیں ہے اور جتنے اسرائیلی ایک ماہ میں یو اے ای آ ئیے یہ انکی آبادی کا ایک فیصد ہے جو یقیناً ایک اپنے آپ میں ورلڈ ریکارڈ ہے اسرائیل میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسرائیلیوں نے اپنا ہنوکہ تہوار اور نیو ائیر منانے کے لیے اپنے نئے سسرال یعنی یو اے ای کا رخ کیا۔وہ اپنے ساتھ منشیات بھی لائے جن میں چرس اور افیون بڑی مقدار میں تھے اور یہاں پارٹیز میں انکا خوب استعمال کیا گیا اور وسیع پیمانے پر عیاشی بھی کی حالانکہ یو اے ای میں خود سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے 30 افراد کے اکٹھ پر جرمانہ ہے اور نشہ آور چیزیں پکڑے جانے پر سزائے موت دی جاتی مگر اسرائیلی جو باقاعدہ ویزے لیکر آئے وہ یہ چیزیں اپنے بیگز میں لے کر آئے اور ہوٹلوں میں جہاں پر ٹھہرے تھے وہاں ان نشہ آور چیزوں کا کھلا استعمال کیا خیر یو اے ای نے اپنے نئے جوائیوں کی اس حرکت پر آنکھیں بند کر لیں ماضی کی طرح اسرائیلی جب سسرال سے ضیافت کا مزہ لے کر چلے گئے تو انہوں نے یروشلم پوسٹ میں آرٹیکل لکھ کر یو اے ای میں جو حرکات کیں ان کا بھانڈہ پھوڑ دیا اور دنیا پر واضح کردیا کہ جو آسانیاں یو اے ای کے مقامی لوگوں کےلئے نہیں وہ انکے نئے جوائیوں یعنی اسرائیلیوں کو حاصل ہیں۔مطلب عربوں کی ایسی کی تیسی۔آرٹیکل اچھا لگا ہو تو کمنٹ سیکشن میں رائے کا بھرپور اظہار کریں اور اپنے دوست احباب کے ساتھ شئیر کریں کیونکہ عربوں کے حوالے سے عام عوام میں خاصی ہمدردی پائی جاتی ہے اور جو پاکستان ان کے لیے اسرائیل سےلڑتا رہا ہے ان کے ویزے بند ہیں جبکہ اسرائیل کے 1٪ لوگوں کو محض ایک ماہ کے اندر 70000 ویزے جاری کئے گئے ہیں۔

FEATURE
on Jan 11, 2021

وٹس ایپ 8 فروری کے بعد سے نئی پالیسی متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے بعد سے وٹس ایپ کا سارا ڈیٹا فیس بک سے لنک کر دیا جائے گا۔اور فیس بک کے ڈیٹا اکٹھا کرنے والے سینٹر پر محفوظ ہو جائے گا جس کو فیس بک پرائیویٹ سیکٹر میں بیچ کر اچھا خاصا مال بنائے گی ۔ یاد رہے کہ دنیا میں ہر تیسرا بندہ وٹس ایپ استعمال کر رہا ہے اور اس وقت وٹس ایپ سے 2.4 ارب لوگ استعمال کر رہے ہیں اور ان اپڈیٹس کے بعد دنیا کے ایک تہائی افراد کی پراویسی خطرے میں پڑ جائے گی کیونکہ ان اپڈیٹس کے بعد آپ کے وٹس ایپ بات چیت،آپ کی شئیر کردہا تصاویر،آپ کے سٹیٹس یہاں تک کہ آپ کا موبائل نمبر،آپ کونسا موبائل فون استعمال کر رہے،کونسا انٹرنیٹ کنیکشن اور آپکے موبائل فون کی بیٹری کتنی رہ گئی ہے ساری معلومات فیس بک کے ڈیٹا سینٹر پر محفوظ ہوں گی اور کوئی بھی کمپنی یا فرد فیس بک کو پیسے دے کر آپکا ڈیٹا کے سکتا ہے اور یوں جو ایپلیکیشن جو اس عہد کے ساتھ بنائی گئی تھی کہ ہم آپکی پراویسی کا احترام کریں گے اور آپکی معلومات کسی کے ساتھ شئیر نہیں کی جائیں گی اب وہ محض ایک دہائی کے بعد اس مقام پر آپہنچے کہ اگر آپ اپنی پراویسی بازار میں نہیں بیچنے دیں گے تو ہم آپکا وٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیں گے مطلب یا تو بیچ بازار ننگے ہوں یا وٹس ایپ سے دفع ہو جائیں۔مشہور قول ہے کہ اگر آپ کوئی چیز یا سروس فری میں استعمال کر رہے تو یقیناً آپ اسکی ایک دن پراڈکٹ بن جائیں گے اور یہی حال وٹس ایپ 2.4ارب لوگوں کے ساتھ کرنے جا رہا ہے ڈیٹا کی اہمیت آج کے دور میں خام تیل کی سی ہے اور اس کی مانگ روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔کیونکہ اس ٹیکنالوجی کے دور میں جس کے پاس ڈیٹا ہے وہ اس کو استعمال کر کے اپنے کاروبار کو نئی بلندیوں پر پہنچا سکتا ہے اسی بات کو مدنظر رکھ کر مارک زکر برگ نے 2014 میں وٹس ایپ خریدی تو پوری دنیا نے اس اقدام کو بیوقوفی قرار دیا مگر مارک زکر برگ کی نظر ڈیٹا پر تھی محض وٹس ایپ خریدنے کے دو سال بعد وٹس ایپ ڈیٹا بیچنا چاہتے تھے مگر اس وہ وٹس ایپ کے بانی جو اس وقت وٹس ایپ کے چیف ایگزیکٹو تھے اس پالیسی سے اختلاف کیا اور کچھ عرصے بعد اپنی پوزیشن سے مستعفیٰ ہو گئے۔ وٹس ایپ کی حالیہ اپڈیٹس کے حوالے سے لوگوں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے اور لوگ وٹس ایپ کی جگہ ٹیلی گرام کو استعمال کرنے کا سوچ رہے کیونکہ بیچ بازار ننگے ہو نے سے بہتر ہے بندہ سوشل میڈیا ہی بدل دے۔