Skip to content

بادشاہ اور وزیر

ایک دفعہ ایک بادشاہ کسی جنگل میں شکار کی غرض سے گیا تو ساتھ کچھ سپاہی بھی لے گیا ۔بادشاہ جب جنگل میں گیا تو وہاں وہ دیکھتا ہے کہ وہاں چور ایک دوسرے سے باتیں کر رہے تھے ۔ایک چور نے کہا کہ آج رات ہم بادشاہ کے محل چوری کرنے جائیں گے ۔دوسرے نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں کیونکہ بادشاہ بہت طاقتور ہے اور اس کے رولز بہت سخت ہیں ۔
اگر ہم چوری کرتے پکڑے گئے تو بادشاہ ہمارا سر قلم کردےگا ۔تیسرے نے کہا کہ کیوں نا ہم دربار کے کسی سپاہی کو اپنے ساتھ کرلے اس کو کچھ چھوٹی موٹی رقم دے دیں اس طرح ہمارا کام بھی ہو جائے گا اور بادشاہ کو پتہ بھی نہیں چلے گا ۔
دوسری طرف بادشاہ ایک طرف کھڑے ان چوروں کی تمام باتیں سن رہا تھا ۔بادشاہ شکار چھوڑ کر اسی وقت اپنے محل کی طرف روانہ ہوا اور وہاں پہنچ کر بادشاہ نے تمام سپاہیوں کو بلایا اور انہیں تمام صورتحال سے واقف کیا تو ان میں سے ایک سپاہی نے بادشاہ کو تجویز دی کہ میں ان چوروں کے ساتھ مل جائوں گا اور ان چوروں کو آپ کے پاس لے آئونگا ۔جب چور آئے تو انہوں نے ایک سپاہی کو ہیرے جواہرات کا لالچ دے کر اسے اپنے ساتھ کرلیا ۔
محل کی تمام لائٹیں بند تھی وہ سپاہی اپنی تجویز کے مطابق ان چوروں کو بادشاہ کے پاس لے گیا جب لائٹیں جلائی گئی تو بادشاہ سامنے بھیٹا تھا ۔
بادشاہ کو دیکھ کر ان چوروں کے حواس باختہ ہوگئے ۔اس طرح سے بادشاہ ارو سپاہیوں نے مل کر چوروں کو پکڑا ۔
اس میں ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اگر ہم مل کر کام کریں تو ہمیں کوئی بھی ہرا نہیں سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *