کافر بنا دینے والا گناہ؟
آج کے اس دور میں ہم سمجھتے ہیں کہ کلمہ پڑھنے والا مسلمان ہوتا ہے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ مسلمان ہونے کے لیے کلمہ پڑھنا ضروری ہے ۔لیکن ہمیں قرآن و حدیث سے یہ پتہ چلتا ہے کہ نماز نہ پڑھنے والا شخص یعنی بے نمازی کو کافر قرار دیا گیا ہے کیونکہ اسلام اور کفر میں فرق کرنے والی چیز نماز ہے جو نماز پڑھتا ہے وہ مسلمان ہے جو نماز نہیں پڑھتا وہ مسلمان نہیں ہے۔نماز ہی دین ہے۔نماز کسی بھی حالت میں معاف نہیں ہے چاہے وہ سفر ہو یا بیماری ہو۔جنگ ہو یا دکانداری ہو نماز پڑھنا ضروری ہے۔
اللہ اور اس کےرسول ﷺ نے نماز پڑھنے کا حکم دیا ہے لیکن اگر مسلمان کسی تنگی میں ہے تو اس کے لیے آسانی کی ہے ۔اگر آپ سفر میں ہیں تو آپ نماز کسر کر کےپڑھ سکتے ہیں ۔یہ لمبے سفر کے لیے ہے جس کی کچھ حدود ہیں ۔اسی طرح باقی معاملات میں تنگی کی صورت میں بھی آسانی کی گئی ہے۔لیکن کتنے دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ ہم آج نماز سے کتنے غافل ہیں۔آج کا مسلمان اس کو بہت معمولی سمجھتا ہے اور خود کو مسلمان بھی کہتا ہے۔
نماز کو چھوڑنے کے حوالے اتنے سخت الفاظ ہیں کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔نماز کو چھوڑنے قیامت والا کے روز دوزخ کے سب سے نچلے گھڑے میں ہو گا۔یہ معراج کا عظیم تحفہ ہے جو مسلمانوں کو ملا ہے جس کی آج مسلمان قدر نہیں کرتے۔رسول اللہ ﷺ اپنے آخری وقت میں تھے اور سخت بیماری کہہ رہے تھےاے میری امت کے لوگوں نماز کو قائم کرنا ۔وہ عظیم نبی اپنے آخری آیام میں لوگوں کو نماز کا حکم دے رہے تھے تو ہمیں سوچنا چاہئے کہ اس کی اسلام میں کتنی اہمیت ہے۔
رسول پاکﷺ کے دور کے منافق بھی نماز پڑھتے تھے کیونکہ وہ دوسروں کو دکھانا چاہتے تھے کہ ہم بھی مسلمان ہیں۔اس کو ریاکاری کہتے ہیں اس طرح کی کوئی بھی عبادت قبول نہیں ہوتی۔رسول پاک ﷺ نےمنافق کی چند نشانیاں بتائی ہیں۔جو مفہوماً یہ ہیں۔منافق پرنمازِفجر اور نمازِعشاء کے سواء کوئی اور بھاری نماز نہیں ہے۔بے وقت نماز پڑھنا منافق کی نشانی ہے۔نماز کو چھوڑنے والوں کے لیے رسول پاکﷺ کا فرمان ہے:”میں نے ارادہ کیا کہ لوگوں کو نماز پڑھنے کا حکم دوں پھر ایک آدمی سے کہوں کہ لوگوں کی جماعت کروائے۔پھر کچھ دوسرے لوگوں کو اپنے ساتھ لے کر جاؤں اور لکڑیوں کا ڈھیر ساتھ لوں جن کو آگ لگا کر اُن لوگوں کے گھروں کو جلا دوں ،جو نماز کے لیے (مسجد میں )نہیں آتے”۔اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔لٰہذا ہم کو با جماعت نماز پڑنی چاہئے کیونکہ نماز برائی سے روکتی ہے اور جنت کی طرف لے کر جاتی ہے۔جو نماز نہیں پڑھتا اس کی کوئی اور عبادت بھی قبول نہیں ہوتی۔