عاشقانِ رسول

In اسلام
April 21, 2021
عاشقانِ رسول

12 اپریل 2021تحریک لبیک پاکستان کے سر براہ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد پورے پاکستان میں عاشقانِ رسول نےروڈ بند کر دیئے پورے ملک کا پہیہ جام کر دیا ۔ ملک کا پہیہ جام کرنے کی وجہ سعد رضوی کی گرفتاری نہیں تھی۔ بلکہ فرانس کے صدر نے جو ہمارے حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کی اس کی وجہ سے عاشقانِ رسول نے فرانس کے سفیر کو ملک سے ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔
جو کہ 20 اپریل 2021 کو حکومت نے پورا کرنے کا وعدہ کیا ۔ لیکن 12 اپریل 2021 کو سعد رضوی کو گرفتار کرکے اس معاہدہ کو توڑ دیا ۔ حضرت محمدﷺ کی عزت کی خا طر ہم مسلمان مرنے اور مارنے کو تیار ہیں ۔ 12 اپریل 2021 سے 20 اپریل 2021 تک ملک کا پہیہ جام کر کے ثا بت کردیا کہ ہم کتنے بڑے عاشقانِ رسول ہیں اور ہم پکےو سچے مسلمان ہیں۔
ہم اتنے بڑے عاشقانِ رسول ہیں کہ مارنے والے بھی مسلمان ہیں اور مرنے والے بھی مسلمان ہیں۔ہم اتنےبڑے عاشقانِ رسول ہیں کہ ہم نے پورے ملک کا پہیہ جام کر رکھا ہے اور وہ بھی ان حالات میں جہاں کرونا جیسی وناء پھیلی ہوئی ہے۔ ہم ایسے ملک کا پہیہ جام کر رہے ہیں جو پہلے ہی غربت سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ہم عاشقانِ رسول ہیں ہم اپنی ریاست سے لڑ مر رہے ہیں ۔ لیکن فرانس کی کسی پروڈیکس کو استعمال نہ کرنے کا معاہدہ نہیں کر سکتے۔
ہمیں پروڈیکس فرانس کی چاہئے لیکن سفیر فرانس کا نہیں چاہئے ۔ اگر فرانس کا سفیر ملک سےملک بدر کرنا چاہتے ہو تو ملک کا پہیہ جام کرنے کہ بجائےفرانس سے لاتعلقی کا اعلان کریں ۔
عاشقانِ رسول سے میرے کچھ سولات ہیں۔ پکے و سچے مسلمانوں سے ۔کیا اصلی شہد و خالص دودھ بیچنے سے واقع نظر لگ جاتی ہے؟ کیا ہلدی میں زردے کا رنگ نہ ملانے سے بچت نہیں ہوتی ؟ سرخ مرچ میں اینٹ کا سرخ پوڈر نہ ملانے سے کتنا نقصان ہوتا ہے؟ کیا دال وچاول میں بجری کے چھوٹے چھوٹے پتھر ملانے سے وزن زیادہ ہو جاتا ہے یا بچت زیادہ ہوتی ہیں؟
عاشقانِ رسول سے میری درخواست ہے کہ فرانس کے سفیر کو ملک سے دربدر کرنے کے بجائے فرانس سے لاتعلقی کا اعلان کر دے ان کی تمام پروڈیکس کو استعمال کرنا چھوڑ دیں۔
اپنی ریاست کو نقصان پہچاکر کچھ حاصل نہیں ہو گا بلکہ اپنی ریاست سے غداری ہو گی۔ریاست میں جو کچھ بنایا گیا ہے ۔ وہ سب ہمارے پیسوں سے بنایا گیا ہے ۔ اس لیے اپنے ملک کو نقصان پہچانے کے بجائے گستاخ ِ رسول سے لاتعلقی کرنا ہی اصل میں عاشقانِ رسول کا کام ہے۔
تحریر : فہیم نیازی

/ Published posts: 1

السلام و علیکم میرا نام محمد فہیم خان نیازی ہے میں اک کالم نگار ہوں ۔ میرے کالم اکثر طنزا ہوتے ہیں جو کی کے خلاف نہیں ہوتے ۔میں تاریخ کے بارے میں بھی اکثر لکھتا ہوں۔