Skip to content

تین خواہشات

حضور اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے دنیا میں تین چیزیں محبوب ہیں. پہلی خوشبو, دوسری نیک عورت جو نیکی پر مدد کرنے والی ہو اور تیسری نماز ہے جو میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے.

حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی نے عرض کیا یا رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم! میری بھی تین خواہشات ہیں پہلی یہ کہ ہر وقت آپ کے چہرۂ انور کی زیارت کرتا رہوں اور دوسری یہ کہ ہمیشہ آپ پر اپنا مال نثار کرتا رہوں. اور تیسری یہ کہ میری بیٹی کو اپنی زوجیت میں قبول فرما لیں. حضور اکرم صلا اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کی ان تین خواہشات کو پورا فرمایا.

آپ کی صاحبزادی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کو اپنی زوجیت میں قبول فرمایا اور آپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے بے انتہا محبت فرمایا کرتے تھے آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کا مال اپنی بارگاہ میں قبول فرمایا اور اسکو یوں استعمال فرماتے تھے جیسے کہ اپنا مال ہو اور سب سے زیادہ فائدہ اور نفع آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے مال سے پہنچا اور آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کو ایسی قربت سے نوازا کہ ساری زندگی سفر حجرت اور غار میں آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ حضور اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رہے حتٰی کہ قبرِ انور میں بھی سب سے زیادہ قریب آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ ہیں حشر اور جنت میں بھی سب سے زیادہ حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قرب اور ساتھ آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کو نصیب ہو گا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *