7 ایسی دلچسپ باتیں جو دنیا کی ہر بیوی اپنے شوہر سے چھپاتی ہیں۔ بسا اوقات خواتین کے نزدیک ایسی عام بات بھی اہم بن جاتی ہے جو ان کے شوہروں کی نظر میں خاص نہ ہو. اور جب یہ معاملہ سسرال کا ہو تو یہ اور بھی گھمبیر ہو جاتا ہے. لہذاٰ خواتین کچھ ایسی باتیں ہمیشہ اپنے شوہروں سے چھپا تی ہیں. جنہیں وہ بہت اہم سمجھتی ہیں.سسرال کے کچھ رشتہ دار یا شوہر کے کچھ دوستوں کو ناپسند کرنا.
عام طور پر سسرال میں خواتین کو کچھ افراد کی عادات اچھی نہیں لگتیں. یا پھر شوہر کے کچھ دوست بیوی کو اچھے نہیں لگتے. تاہم بیوی یہ بات اپنے شوہر سے کبھی شیئر نہیں کرتی. بلکہ اپنی دوستوں سے اس کا تذکرہ کرتی ہیں.اکثر خواتین اپنی تعلیمی دور کے تعلقات یا پھر سابق دوستوں سے شادی کے بعد بھی تعلق کو اپنے شوہر سے چھپاتی ہیں. تاکہ کہیں آپس میں جھگڑا نہ ہو جائے.شوہر کے پیغامات چیک کرنا، شوہر کی ای میلز، چیٹ اور میسج چیک کرنا، کسی بھی بیوی کا بنیادی حق ہے. اور وہ ان کو چیک کیے بغیر رہ نہیں سکتی. لیکن عام طور پر وہ اپنی اس حرکت کو اپنے شوہر سے چھپاتی ہے.خواتین کی یہ عادت بھی ہوتی ہے کہ وہ کچھ رقم برے دنوں کے لیے بچا کر رکھتی ہے. اسی لیے وہ اپنا بینک اکاؤنٹ بھی چھپا کر رکھتی ہے. تاہم خواتین کے اکاؤنٹ چھپا کر رکھنے کے کئی اسباب ہو سکتے ہیں۔ مثلا مستقبل کے لیے بچوں کی اعلی تعلیم یا پھر شادی کے ناکام ہونے کے خوف سے بھی ہو سکتے ہیں. خواتین عام طور پر اپنی بیماری سے شوہر کو لاعلم رکھتی ہیں.
جب تک وہ انتہائی حد تک نہ جائے. ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ خواتین کچھ چیزیں اس لیے خفیہ رکھتی ہیں. تاکہ وہ ذہنی طور پر پریشان نہ ہوں. کچھ خراب عادات بھی شوہروں سے چھپائے رکھتی ہیں. جنک فوڈ کا بے انتہا استعمال، فلمیں دیکھنا ،سگریٹ پینا یا اپنے دوستوں سے دیر تک گفتگو کرنا. خواتین اپنی سابقہ کامیابیوں یا پیشہ ورانہ کامیابی کو اپنے شوہر سے اس خوف سے چھپاتی ہیں کہ کہیں دونوں کے تعلقات میں خرابی پیدا نہ ہو جائے. عام طور پر میاں بیوی کے تعلقات کیسے بھی ہوں جب وہ باہر کسی سے ملیں تو یہی کہتے ہیں کہ ان کے درمیان سب کچھ اچھا چل رہا ہے.