Skip to content

خوبصورت خواب

خوبصورت خواب
(مہرغلام رضا)

 

اگر آپ زندگی میں کامیاب ھونا چاھتے ھیں تو میرا مشورہ ھے آج سے ہی خوبصورت خواب دیکھنا شروع کردیں

یہ خواب ہی تھے جس کی بدولت پاکستان بنا.یہ خواب ہی تھے جس کی بدولت پاکستان ایٹمی طاقت بنا
وہ خواب ھی تھا جس کی بدولت 23 سال کی مسلسل جہدوجہد کی بدولت عمران خان صاحب پاکستان کا وزیر اعظم بنا
یہ خواب ہی تھےجس کی وجہ سے سیاہ فام امریکہ کاصدر بنا۔

یہ خواب ھی تھا جس کی بدولت کراچی کی گلیوں میں گھومنے والا عبدالستارایدھی بنا جسے دنیا سے 21توپوں کی سلامی کے ساتھ رخصت کیاگیا۔وہ خواب ہی تھا جس کی بدولت سعودی عرب سے پہلے میچ میں شکست کھانے والی ارجیٹینا کی ٹیم میسی کے گول کی بدولت ورلڈکپ چمپئن بنی۔

میں جو زندگی گزار رھا ھوں آج سے چارسال پہلے محض ایک خواب تھا
کامیابی،خوشی،خوبصورت گھر،خوبصورت بیوی،سچی دوستی،صحت مند زندگی،اچھی جاب،معاشی آزادی،نیک اولاد،روحانی اطیمنان اور کامیاب زندگی گزارنے کاخواب کون نہیں دیکھتا لیکن لوگوں کی اگثریت اس یقین کامل کے ساتھ منسلک ہے کہ خواب تو بس خواب ہیں۔

خواب کون نہیں دیکھتا خوابوں کاطواف کون سی آنکھیں نھیں کرتی لیکن بات صرف طواف کرنے سے نھیں بنتی۔بات خوابوں کے تعاقب کرنے سے بنتی ھیں صحفہ ھستی پر نام أن کا باقی رھتا ھے جن کی آنکھیں اور قدم خوابوں کے تعاقب میں رھتے ھیں۔

آگر آپ زندگی میں کامیاب ھونا چاھتے ھیں تو آج سے خواب دیکھیں کامیاب ہونے کا، اگےبڑھنے کا خواب،مشکلات میں کھڑے رھنے کا خواب،شاندارمستقبل کاخواب،لیڈربننے کاخواب،معاشرے میں اچھاانسان اور شہری بننے کاخواب۔

زندگی میں کامیابی کیلیئے وہ خواب دیکھیں جوآپ کو جگائیں رکھیں- خواب دیکھتیے وقت اپنی اوقات نہ دیکھیں اپنے خدا کو دیکھیے جو نوازنے والا ہے جس کے ایک کن سے سب تبدیل ھوجاتاہے

غلام رضا

1 thought on “خوبصورت خواب”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *