نمبر1۔ جب تمہاری مشکل حد سے بڑھنے لگے تو سمجھ لو کہ اللہ تمہیں کوئی بلند مقام دینے والا ہے ۔
نمبر2۔ حضرت علی سے پوچھا گیا کہ جانور اور انسان میں کیا فرق ہے ؟
” آپ نے فرمایا : جو صرف اپنے کیلئے سوچے وہ جانور ہے اور جو دوسروں کیلئے سوچے وہ انسان ہے ۔
نمبر3۔ انسان کی تمام پریشانیاں دو باتوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
1۔ تقدیر سے زیادہ چاہتا ہے
2۔ وقت سے پہلے چاہتا ہے ۔
نمبر4۔اُن لوگوں پر اعتبار کرو جو تمہاری تین باتیں بھا نپ سکیں ۔
1۔ تمہاری ہنسی میں پوشیدہ درد 2۔ تمہارے غصے میں تمہارا پیار 3۔ تمہاری میں پوشیدہ وجہ
نمبر5۔ کبھی نہ گرنا کما ل نہیں مگر گر کر سنبھل جانا کمال ہے ۔
Also Read:
نمبر6۔ شہد کے سوا ہر میٹھی چیز میں زہر ہے اور زہر کے سوا ہر کڑوی چیز شفا ہے ۔
نمبر7۔ ہمیشہ ااپنی چھوٹی چھوٹی غلطیوں سے بچنے کی کوشش کرو کیونکہ انسان پہاڑوں سے نہیں پتھروں سے ٹھوکر کھا تا ہے ۔
نمبر8۔ دکھ میں کبھی پچھتاوے کے آنسونہ بہائو کیونکہ تم وہ خوش نصیب ہو جسے اللہ نے آ زمائش کے قابل سمجھا ۔
نمبر9۔ جو دکھ دے اُسے چھوڑ دو لیکن جس کو چھوڑ دو اسے دکھ نہ دو
نمبر10۔ کسی کا دل مت دکھائوہو سکتا ہے وہ تمہیں ایسے چاہتا ہے جیسے مرنے والی زندگی ۔
نمبر11۔ جو حق سے منہ موڑتا ہے تباہ ہو جاتا ہے ۔
نمبر12۔ بُرے انسان کی صحبت سے پر ہیز کرو کیونکہ وہ تلوار کی طرح ہے ۔ دیکھنے میں خوبصورت اور اثر میں خطرناک ہے ۔
نمبر13۔ معاف کرنا سب سے زیادہ اُسے زیب دیتا ہے جو سزا دینے پر قادر ہو ۔
نمبر14۔ دنیا میں وہی لوگ سر بلند رہتے ہیں جو تکبر کے تاج کو دور پھینک دیتے ہیں ۔۔
نمبر15۔ تین رشتے بے نقاب ہو جاتے ہیں ۔
1۔ بڑھابے میں اولاد 2۔ مصیبت میں دوست 3۔ غربت میں بیوی۔
نمبر16۔ تم کسی کو چاہو اور وہ ٹھکر ادے تو وہ اس کی بد نصیبی ہے اس کے بعد تم اس کو زبر دستی اپنانا چاہو تو یہ تمہارے نفس کی ذلت ہے ۔