یاسر شاہ نے اپنے ایک مداح کو کرکٹ کی تاریخ کا سب سے منفرد تحٖفہ پیش کر کے سب کو حیران کر دیا

In کھیل
December 30, 2020

کرکٹ کی دنیا کے سپن بالنگ کے بے تاج بادشاہ یاسر شاہ نے تماشائیوں میں موجود اپنے ایک فین کو ایسا تحفہ پیش کیا کہ سب حیران ہو گئے۔ یا سر شاہ نے یہ تحفہ دے کر ثابت کر دیا کہ وہ اپنے کرکٹ کے مداحوں کو دل و جان سے پیار کرتے ہیں۔ کرکٹ کے میدان میں ایسے تاریخی لمحات اور واقعات کبھی کبھار ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

یہ انوکھا واقعہ یا منظر اس وقت کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا جب یاسر شاہ نے محبت بھرے جذبات سے سر شار ہو کر اپنا ٹیسٹ کیپ ، جو کہ ہر کھلاڑی کو اپنی جان سے زیادہ عزیر ہوتا ہے، اپنے فین کی جانب گھما کر پھینک دیا اور یاسر شاہ کا فین بھی اس کیپ کی خوشی میں جھومنے لگا۔ کھلاڑیوں کی جانب سے اپنے مداحوں کو تحائف دینا کوئی نئی بات نہیں ہے مگر اپنا ٹیسٹ کیپ ، اپنی اعزازی نشانی کسی فین کو تحفہ کے طور دینے کی مثال صرف یاسر شاہ نے رقم کی ہے۔

کرکٹ کی تاریخ میں اس قسم کے واقعات و مناظر

کرکٹ کی تاریخ میں اس قسم کے واقعات و مناظر کا جائزہ لینے سے پتا چلتا ہے کہ وہ تحائف جو کھلاڑی اس طریقے سے میدان سے براہ راست اپنے مداحوں کو دیتے ہیں ان میں جرسیاں یا آٹو گراف سر فہرست ہیں۔ مگر آج تک کسی کرکٹر نے اپنا کوئی اعزازی نشان کسی فین کو نہیں دیا اور وہ بھی جب کوئی کرکٹر حاضر سروس ہو۔ مگر نیوزی لینڈ میں جاری ماؤنٹ مانگا ٹیسٹ میں پاکستان کے سپن پاؤلر یاسر شاہ نے اپنا ٹیسٹ کیپ اپنے مداح کو دیکر ایک ایسی تاریخ رقم کی جس کو کرکٹ کی تاریخ میں دلچسپ اور دلکش جذباتی منظر کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یاسر شاہ کے فین کا جذبات سے منہ کھلا رہا گیا!

یاسر شاہ کے فین نے بھی اپنے سٹار کی اس کی جانب پھینکی ہوئی ٹوپی کو دل و جان سے عزیز جان کر فوراً اپنےسر پر پہن لیا اور خوشی سے اپنے دونوں بازوؤں کو مخالف سمت پھیلا دیا اور اس کا منہ حیرت اور خوشی کے امتزاج سے کھلا رہا گیا جس کو آپ کیمرے میں دیکھ سکتے ہیں۔یاسر شاہ کی اس وڈیو کو آپ سوشل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور دیگر وڈیو ٹیوبز پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یاسر شاہ کا شمار پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک اہم اور نامور سپنر کے طور پر ہوتا ہے۔

/ Published posts: 5

انگلش بلاگ رائیٹر، اردو بلاگ رائیٹر، فری لانسر، ایس ای او آرٹیکل رائیٹر

Facebook
2 comments on “یاسر شاہ نے اپنے ایک مداح کو کرکٹ کی تاریخ کا سب سے منفرد تحٖفہ پیش کر کے سب کو حیران کر دیا
Leave a Reply