وزن کم کرنے کے لئے ایسے طریقے بتائے جارہے ہیں جنہیں استعمال کرکے نہ صرف وزن کم کیا جائے گا بلکہ قوت مدافعت میں بھی اضافہہو گا
نمبر1_ سب سے پہلے اپنے کھانے کے اوقات مقرر کر لیں
نمبر2_ دن میں بارہ گلاس پانی پینے
نمبر3_ اگر بھوک کھانے کے اوقات کے علاوہ محسوس ہو تو انگوٹھے کے اوپر والے حصے کو دس منٹ تک مساج کریں دونوں ہاتھوں پر انشاءاللہ بھوک کا احساس ختم ہو جائے گا
نمبر4_ صبح نہار موں اسپغول کی بھوسی دو چائے کے چمچ ایک گلاس پانی میں ڈال کر پیئے یہ نا صرف پیٹ بلکہ انتڑیوں کی صفائی کے لیے بھی مفید ہےبلکہ سے جلدی صاف اور شفاف رہتی ہے
نمبر5_ کم از کم آدھا گھنٹہ تیز واک کریں
نمبر6_ کھانا کھاتے وقت کھانے کو اچھی طرح چبا کر کھائیں
اچھی اور صحت مند ڈائیٹ کا طریقہ
صبح کا ناشتہ
ایک ابلا ہوا انڈا اور بغیر شکر کی چائے اگر زیادہ محسوس ہو تو ایک سیب بھی لے سکتے ہی
دن کے گیارہ بجے
دن کے گیارہ بجے اگر بھوک محسوس ہو تو کھیرا ککڑی ٹماٹر یا کیلا بھی کھا سکتے ہیں
دوپہر کا کھانا
کسی بھی سبزی کا سوپ اگر چکن شامل کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں لیکن بڑا یا چھوٹا گوشت بالکل بھی نہیں
چار بجے شام
کوئی بھی موسمی پھل پپیتا امرود سیب گاجر آلو بخارہ لے سکتے ہیں .بغیر شکر کی چائے بھی لے سکتے ہیں
آٹھ بجے رات
اب کیوں کہ صبح تک کچھ نہیں کھانا اس لیے ایک ابلے چاول کچی سبزی کے ساتھ لے سکتے ہیں. یہ طریقہ کار صرف تین دن کے لیے ہے.چوتھے اور پانچویں دن دوپہر کے کھانے میں سوپ کی جگہ سلاد کے اوپر لیموں چھڑک کر کھا سکتے ہیں. پانچویں دن رات کے کھانے میں ابلی ہوئی چکن یا حلقے شوربے کے ساتھ ایک چباتی لے لیں .دو دن کے وقفے سے یہ طریقہ دوبارہ آجائے لیکن بیچ کے دو دنوں میں غذائی بد احتیاطی سے پرہیز کریں
اپنی غذا کا خصوصی خیال رکھیں. ٹھنڈے مشروب بوتل وغیرہ پینے سے پرہیز کریں. تلی ہوئی چیزیں جیسے سموسی پکوڑے نان پیزا شوارما وغیرہ سے پرہیز کریں. شوگر مطلب چینی سے بالکل دور رہیں. روزانہ واک کرے تاکہ صحت اچھی رہے سکے