What do you get by reading Yawarith 100 times in the morning?

In اسلام
February 20, 2022
What do you get by reading Yawarith 100 times in the morning?

اس تحریر میں یاوارثُ” کا وظیفہ جوروزانہ سو مرتبہ پڑھنا ہے پیش کیا جارہا ہے۔ اس دنیا میں موجود ہر انسان کو کوئی نہ کوئی پریشانی لاحق ہے. آپ دیکھتے ہیں کوئی کاروبار کی وجہ سے پریشان ہے. کوئی بیماری کی وجہ سے پریشان ہے. کوئی رشتہ داروں کی وجہ سے پریشان ہے توکوئی اولاد کی وجہ سے پریشان ہے

آپ بظاہر کسی کو دیکھتے ہیں تو یہی سمجھتے ہیں کہ یہ تو بڑا خوشحال ہے. بڑی سکون کی زندگی بسر کررہا ہے لیکن جب آپ اس کے حالات کے بارے میں جانتے ہیں اور وہ اپنی پریشانیوں کا ذکر آپ سے کرتا ہےتو آپ حقیقت جان پاتے ہیں. اس دنیا کا معاملہ ایسا ہی ہے. ان پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے اور پریشانیوں سے بچنے کے لئے ایک مختصر سا وظیفہ ہے” یَاوَارِثُ” کا وظیفہ روزانہ سو مرتبہ پڑھنے سے کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائشیں آتی رہتی ہیں. اللہ کے نیک بندوں پر زیادہ مشکلات آتی ہیں اور ان کی آزمائش بھی سخت ہوتی ہے . ہمیں ان پریشانیوں اور مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہئے بلکہ اللہ تعالیٰ پر توکل رکھنا چاہئے.اللہ تعالیٰ کی ذات سے ناامید نہیں ہونا چاہئے

وظیفہ کا طریقہ کار یہ ہے کہ تہجد کی نماز کے بعد یا پھر فجر کی نماز کے بعد آپ نے سو(100) مرتبہ اسی جگہ پر بیٹھ کر “یاوارثُ “پڑھنا ہے اول و آخر آپ نے تین بار درود ابراہیمی پڑھنا ہے اوراس کے بعد دعاکرنی ہے کہ یا اللہ تو اپنی رحمت سے مجھے ہر طرح کے رنج و غم سے محفوظ فرما اور میرا انجام بھی بہتر سے بہتر فرما ،اس وظیفہ کی بدولت آپ کو اللہ تعالیٰ کی دو بڑی رحمتیں مل جائیں گی ایک یہ کہ دنیاوی پریشانیوں رنجشوں اور تکالیف سے نجات ملے گی اور دوسرا آپ کی آخرت سنور جائے

اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کریں. اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا. قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔جو یقینا خسارہ ہے

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram