پاکستان سٹیزن پورٹل عوامی مسائل کے حل کے لیے سب سے کامیاب طریقہ کے طور پر سامنے آیا ہے۔ پورٹل نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اپنی مشکلات کے حل کے حوالے سے اعتماد میں بھی اضافہ کیا ہے۔
وزیراعظم کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کے بعد مسقط میں مقیم ایک پاکستانی کی قبضے میں لی گئی زمین 52 سال بعد واپس حاصل کر لی گئی ہے۔
درخواست گزار نے گوجرانوالہ کی تحصیل وزیر آباد میں اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔مسقط میں مقیم پاکستانی محمد علی نے انہیں زمین دینے پر وزیراعظم اور سٹیزن پورٹل کا شکریہ ادا کیا۔