سوہنی دھرتی تجھے اللہ رکھے آباد

In تاریخ
August 15, 2021
سوہنی دھرتی تجھے اللہ رکھے آباد

74 سال قبل جناح تجھے کر گیا آباد
لشکر حیوان ناطق نے تجھے کیا ہے برباد

حاصل کیا گیا تھا تجھے فروع اسلام کیلئے
مساجد ڈھا کر مندروں کی رکھی ہے بنیاد

پڑھ لکھ کر آتے ہیں یہ لندن یا امریکا سے
گڈریے اور چرواہے بھی ان کے ہیں استاد

ہر چھوٹا بڑا تجھے نوچنے میں مصروف ہے
کفر کا راستہ کھلا ہے مگر منع ہے جہاد

تیرے رکھوالوں نے کیے تھے تیرے حصے بخرے
اپنی اپنی جیت میں بڑے خوشی ہیں شداد

ان سے تو مخلص ہیں پر چوڑے اور چمار
معلوم نہیں ہے ان کو وہ کس کی ہیں اولاد

تجھے نوچنے والوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی
تو بھروسہ رکھ ذرا حدا پر اور ہو نہ تو ناشاد

مٹانے والے تھے تجھے خود مٹ جائیں گے اک دن
بفضل خدا قیامت تک تو نے رہنا ہے آباد

سپر سپاٹے بیرونی دورے ہیں بڑے مجبو ب
سیلاب زلزلوں میں بھی نہ رکھیں تجھے یاد

مصلی لوٹا کسی نے کبھی نہ رکھا مسجد میں
یہود کا کوئی ہے ایجنٹ تو کوئی ہے داماد

/ Published posts: 5

I 'm psychologist ,motivational writer and articale writer.