Skip to content

وہ میرا کیسے ہو سکتا ہے؟

اے ساحر سن
اک بات بتا
میں جس سے محبت کرتی ہوں
وہ میرا کیسے ہو سکتا ہے؟

اے ساحر سن اک کام تو کر
کوئی چلہ دم تعویذ تو کر
میرے عشق میں وہ پگلا جائے
میرے بن جینا مشکل ہو جائے

اے ساحر سن کچھ ایسا کر
کوئی ایسا دھاگہ دے پڑھ کر
میں باندھوں وہ میرے پاس آئے

اے ساحر سن کچھ ایسا پڑھ
اسے ہر دم میری یاد آئے
اے ساحر سن چل رہنے دے
یہ چلے دھاگوں کی باتیں
یہ باتیں تو بس شرک کی ہیں

کسے ملنا ہے کون بچھڑےگا
یہ باتیں تو بس رب جانے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *