دنیا کا وہ واحد ملک جہاں طلاق دینا غیر قانونی ہے ، یہ کون سا ملک ہے ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

In وائرل نیوز
July 11, 2021
دنیا کا وہ واحد ملک جہاں طلاق دینا غیر قانونی ہے ، یہ کون سا ملک ہے ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

کسی بھی معاشرے میں طلاق کو ایک ناپسندیدہ عمل قرار دیا گیا ہے اور اسلام میں بھی اس حلال عمل کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا ہے- مگر ناپسندیدہ فعل ہونے کے باوجودچند ناگزیر وجوہات کی بنا پر اجازت بھی دی گئی ہے۔ دنیا کے ہر ملک میں طلاق کسی نے کسی شکل اور قانون کے تحت جائز قرار دی گئی ہے ماسوائے ایک ملک کے ۔ اس ملک میں شادی تو ہوتی ہے لیکن طلاق کی ہرگزاجازت نہیں اور یہ ملک فلپائن ہے ۔ دنیا کا واحد ملک ہے جس نے طلاق کو ممنوع قرار دینے والے عیسائی مذہبی اصول کو اب تک قانون کا درجہ دے رکھا ہے

حال ہی میں پہلی بار فلپائنی مقننہ کے سامنے ایک بل پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد طلاق کے حق کو قانونی قرار دیناہے لیکن اس کی منظوری کی کوئی امید نہیں ہے ۔ چند دہائیاں قبل تک یورپ میں بہت سے ایسے ممالک تھے جہاں طلاق دینا غیر قانونی فعل سمجھا جاتا تھا لیکن آہستہ آہستہ یہ صورتحال تبدیل ہوتی چلی گئی، اس ضمن میں سب سے پہلی تبدیلی 1970 ء میں اٹلی میں آئی- جہاں طلاق سے متعلق قانون منظورکر لیا گیا۔ اس کے بعد 1977ء میں برازیل میں، 1981ء میں سپین میں ، 1987ء میں ارجنٹینا میں، 1997 ء میں آئرلینڈ اور 2004 ء میں چلی میں بھی طلاق کو قانونی حق قرار دے دیا گیا-

اب فلپائن وہ واحد اورآخری ملک ہے جہاں طلاق ابھی تک غیر قانونی ہے ،کسی کو بھی طلاق دینے اور لینے کا حق حاصل نہیں ہے۔

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram