تھائی لینڈ میں ایک خاتون کو ساحل سمندر سے وہیل پچھلی کی قے ملی ہے جس نے اس کو کروڑ پتی بنا دیا ہے ۔ اس قے کا وزن توریباً 8 کلو اور قیمت1 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ کے قریب بتائی گئی ہے ۔ خاتون 23 فروری کو سامل سمندر پر چہل قدمی کر رہی تھی کہ اس کی نظر ایک بھاری بھر کم چیز پر پڑی ۔ قریب جانے پر اس کو مچھلی کی بدبو محوس ہوئی اور خاتون قے کو یہ سمجھ کر اپنے ساتھ گھر لے آئی کہ شائد مجھے کوئی قیمتی چیز ملی ہے ۔
اس خوش قسمت عورت نے جب ہمسائیوں سے اس کا ذکر کیا تو اسے معلوم ہوا کہ یہ سپرم وہیل کی قے ہے اور اس کی مالیت لاکھوں پاؤنڈز کے قریب ہو سکتی ہے ۔ 12 انچ لمبی اور 24 انچ چوڑی اس سپرم وہیل کی قے کی مالیت ایک لاکھ 86 ہزار 500 پاؤنڈ لگائی گئی ہے ۔ تصدیق کیلئے آگ کے شعلے کوسپرم وہیل کی قے کے قریب لایا گیا جس سے وہ پگھلنا شروع ہوگیا اورجب اسے دور لے جایا گیا تو وہ ٹکڑا پھر سے سخت ہو گیا۔ خیال رہے کہ وہیل مچھلی کی قےانتہائی نایاب اور قیمتی ہوتی ہے کیوں کہ عنبر نامی اس مادے کو دنیا کی مہنگی ترین خوشبووں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے ۔
اس ٹکڑے کو اگر کچھ دنوں تکشدید دھوپ میں رکھا جائے تو اس سے انتہائی تیز خوشبو آنا شروع ہو جاتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ وہیل مچھلی کی قےتیرتے ہوئے ساحل تک پہچ جائے ۔
Pingback: Daraz Debuts Pakistan’s First In-App Shoppable Livestream Technology - نیوز فلیکس