کسی سے خاموش محبت کر نا کوئی بہت بڑی بات نہیں -مگر کسی سے محبت کر کے اسے بتا کر اک طرفہ محبت کرنا کمال ہے ۔ عورت کا بھروسہ جیت کر اس کا دِل توڑنے والا انسان انتہائی کمینہ ہو تا ہے- کا ئنات کے بہترین جوڑے وہ ہیں جو ایک دوسرے کو ایمان کی طرف لا ئیں اور ایک دوسرے کے لیے جنت میں جانے کا سبب بنیں- ہر وہ تعلق اور رشتہ جس کے لیے میں نے شدت دکھائی اس نے مجھے سوائے ذہنی اذیت اور آنسوؤں کے کچھ نہیں دیا- دو محبت کرنے والے ایک دوسرے سے رابطے میں رہے بغیر نہیں رہ سکتے -کوئی آپ سے محبت کے دعوے کر ے اور رابطے میں بھی نہ رہے تو برائے مہر بانی اپنے اندر سے یہ وہم نکال دیں کہ وہ آپ سے محبت کر تا ہے-
عورت آدھی روٹی کھا کر گزارہ کر سکتی ہےلیکن مرد اسے پورا ہی چاہیے ہو تا ہے- مر د کہتا ہے لڑکیاں ذرا ذرا سی بات پہ رونے لگ جا تی ہیں وہ یہ بھول جا تا ہے کہ وہ مرد کے لیے ہی زیادہ روتی ہے- باپ، بھائی، شوہر، بیٹا اور محبوب میں نے زندگی سے ایک سبق سیکھا ہم کسی کے لیے ضروری تو ہو تے ہیں لیکن ہر وقت نہیں۔ کیا خوب ہو تا اگر دکھ ریت کے ہو تے ، مٹھی سے گرا دیتے ، پاؤں سے اُڑا دیتے- وہ بے بسی کی آخری حد ہو تی ہے جب انسان لوگوں کو اللہ کا واسطہ دینے لگتا ہے -اللہ پر یقین وہ طاقت ہے جو پتھر کو بھی پانی بنا دے۔ مجھے یقین ہے میرے رب پر وہ ابھی مجھے کانٹوں سے گزار رہا ہے گلاب تک پہنچانے کے لیے —-اُمید اور خواہش لوگوں سے نہیں اللہ سے کی جا تی ہے- جن سے محبت کی جا تی ہے ان کی عزت محبت سے زیادہ کی جا تی ہے- کوشش کیجئے کہ زندگی میں کبھی کسی سے کو ئی توقع نہ رکھیں کیونکہ توقعات کا پیالا ہمیشہ ٹھو کروں کی زد میں رہتا ہے۔
جب لالچ کے بازار آ باد ہو جا ئیں تو رشتوں کے شہر ویران ہو جا تے ہیں- چاہے رشتے خو ن کے ہوں یا دوستی کے ،جہاں رشتے نبھانے ہوں وہاں مقابلے نہیں کیے جا تے -جو نہ مانگو تو بھی نواز دیتا ہے جو مانگو تو بے حساب دیتا ہے- غلط لوگ سب کی زندگی میں آتے ہیں لیکن سبق ہمیشہ صحیح دے کر جا تے ہیں- وہ شخص زندگی میں کبھی نہیں ہا ر سکتا جو برداشت کر نا جانتا ہو۔ اصل مو ت تو تب آ تی ہے جب آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کا تو صرف استعمال کیا گیا تھا -زندگی میں اگر ٹوٹ بھی جا ئیں تو ہمت نہ ہا ریں کیونکہ اللہ آپ کو پہلے سے زیادہ مضبوط کر دے گا -لوگوں کو کھونے سے نہ ڈرو- ڈرو اس بات سے کہیں تم لوگوں کو خوش کرتے کر تے خود کو نہ کھو دو۔