الائچی کے بعد گرم پانی پینے سے

In فیچرڈ
June 28, 2021
الائچی کے بعد گرم پانی پینے سے

سبز الائچی جسے چھوٹی الائچی بھی کہا جاتا ہے ہمارے گھروں میں مختلف صورتوں میں استعمال کی جاتی ہے- اکثر اوقات سویٹ ڈشوں میں استعمال زیادہ ہے- دیکھا جائے تو الائچی کافی مہنگی ہے- اس کے باوجو اس کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کا استعمال کیے جانے کے باوجو دکہ ہماری عوام کی اکثریت اس کے بے بہا فوائد سے نا آشنا ہے ۔ چھوٹی الائچی انڈیا اور سری لنکا میں کاشت کی جاتی ہے -الائچی کے پودے میں پہلے پھول آتے ہیں پھر اس پر پھل لگتا ہے جو گچھوں کی شکل میں لگتا ہے ۔

پرانے زمانے میں لوگ منہ کی بدبو کو دور کرنے کے لیے الائچی کااستعمال کرتے تھے ۔ طب میں الائچی کو اہم مقام حاصل ہے اور اس کا استعمال ادویات میں کیا جاتا ہے ۔ چھوٹی سبز الائچی ہمارے کھانوں میں چاہے میٹھوں اورنمکین دونوں میں استعمال کی جاتی ہے ۔ یہ طبی لحاظ سے بہت مفید ہے ۔ماہرین کے مطابق سبز الائچی نظام انہضام میں مفید ثابت ہوتی ہے ۔ سبز الائچی قدرتی طور پر ایک منٹ کا درجہ رکھنے کے ساتھ ساتھ آنتوں کی سوزش میں انتہائی مفید ہے ۔جبکہ سینے کی جلن اور متلی کی صورت میں یہ اکسیر کا درجہ رکھتی ہے -الائچی قدرتی طور پر تیزابیت سے لڑنے کا درجہ رکھتی ہے

نظام انہضام میں خرابی کی صورت میں دوتین سبز الائچی کے دانے ، ادرک کا چھوٹا سا ٹکڑا، چھوٹا چمچ سونف اور تھوڑا سا دھنیا اچھی طرح پیس کر گرم پانی کیساتھ استعمال کیا جائے -بدہضمی کی صورت میں الائچی کے سبز دانے چائے میں استعمال کرنے سے بدہضمی دور ہوجاتی ہے ۔ یہ نسخہ شادی شدہ افراد کے لیے بہت مفید ہے ہے

اب آپ کو بتاتے ہیں کہ سبز الائچی کھاکر گرم پانی سے کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے؟؟

اس کا سب سے پہلا فائد ہ تو یہ ہے کہ اگر اسے رات کے وقت استعمال کیا جائےتو آپ کے سرکے بال گرنا بند ہوجائیں گے ۔قبض سے استفادہ ہوگا -خون اچھے طریقے سے گردش کرے گا- سر درد سے نجات ملے گی اور جو لوگ خود کو جنسی طور پر کمزور سمجھتے ہیں ان کیلئے بہت فائدہ مند

اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے تو اس طریقے سے ضرور استعمال کریں بہت فائدہ ہوگا ۔اگر آپ گھر سے دور دوسرے ملک میں رہتے ہیں آپ کو ہوٹلوں میں کھانا کھانا پڑتا ہے- تو کھانا کھانے کے بعد الائچی کے بعد گرم پانی پی لیں ایسا کرنے سے نہ صرف معدہ ٹھیک کام کرے گا بلکہ اس سے سانسوں کی بدبو بھی دور ہوجائے گی- اور سانسیں خوشگوار ہوجائیں گی ۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ کھانے کے بعد چند دانے سبز الائچی کے چبا لیے جائیں یا صبح چائے میں الائچی ڈال کر استعمال کرلیا جائے -اسی طرح کہتے تیزابیت سے چھٹکارے کے لیے بھی سبز الائچی انتہائی مفید ہے ۔سینے کی جلن اور نظام تنفس کے مسائل سے نپٹنے کیلئے سبز الائچی کا استعمال عرصہ دراز سے جاری ہے ۔

سردی میں کھانسی اور بلغم کی شکایت کی صورت میں ایک برتن میں پانی گرم کرکے اس میں سبز الائچی ڈال کر اس کی بھاپ لیں اور مناسب ہوتوبرتن میں تھوڑا سا الائچی کا تیل ڈال لیں یہ طریقہ آپ کو فوری طور پر درد میں آرام دے گا۔

سبز الائچی بلڈ پریشر اور دل کی امراض کیلئے مفید ہے۔سبز الائچی میں موجود پوٹاشیم کیلشیم اور میگنیشم دورا ن خ ون کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دل کے امراض میں کمی کا باعث بنتے ہیں ۔ روزمرہ کے کھانوں میں الائچی شامل کرنا دل کی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے جبکہ چائے اور الائچی کا استعمال بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں معاون ہےاس کیلئے سبز الائچی خون کی کمی کو پورا کرتی ہے اور خون میں موجود خطرناک بیکٹریا کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہے ۔ وزن کم کرنے کیلئے ماہرین سبز الائچی کو بہترین تصور کرتے ہیں-

دو عدد سبز الائچی ،ادرک کا ایک چھوٹا ٹکڑا، دار چینی ایک ٹکڑا ،ایک لونگ،چند عدد پودینا کی پتیاں ، ڈیڑھ کپ پانی میں اتنا پکائیں کہ ایک کپ بچ جائے ۔ تو اس میں ایک لیموں کا رس ایک چمچ شہد یا حسب ذائقہ ملا کر پی لیں -اور اس کے ساتھ ورزش کو اپنا معمول بنا لیں تو آپ اپنا وزن کم ہوتا محسوس کریں گے۔

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram
1 comments on “الائچی کے بعد گرم پانی پینے سے
Leave a Reply