نیوز فلیکس…آج ہم آپ کوکھجور کا شربت یعنی نبیز سے ہونے والے فائدوں کے بارے میں بتائیں گے -اور یہ بھی بتائیں گے کہ آپ نے کھجور کا شربت کیسےبنانا ہے۔ اور اسے پینا کس وقت ہے؟ پہلے بات کرلیتے ہیں کہ کھجور کا شربت پینے سے کےا کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
کھجور کا شربت پینےسے گرمی ، پیاس اور تھکاوٹ کا احساس ختم ہوجاتا ہے۔ اعصابی کمزوری دور ہوتی ہے۔ جسمانی طاقت بڑھتی ہے۔ دل ، جگر اور دماغ کو تسکین ملتی ہے ۔ معدے ، جگر اور مثانے کی گرمی کاتوڑ ہے۔ عورتوں اور مردوں کے پوشیدہ امراض کا بہترین علاج ہے۔ ہاتھوں ، پیروں کی جلن ، منہ کی خشکی ، لعاب دہن کا کم ہونا، پیشاب کی جلن، معدے کی تیزابیت ، قبض اور پیٹ سے جڑی بہت ساری بیماریوں کا بہترین علاج ہے۔ کھجور میں وٹامنز اور منرلنز کا خزانہ پایا جاتا ہے۔
Also Read:
https://newzflex.com/33570
گرمیوں ہم مختلف قسم کے مشروبات کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اگر ہم ان ڈرنکز کے ساتھ ساتھ کھجور کا شربت بھی استعمال کرتے ہیں۔ تو یہ جسم کو فوری توانائی دینے کے ساتھ ساتھ جسمانی کمزوری کو بھی دورکرتا ہے۔کھجور کا شربت دن بھر کی جسم کی غذائی ضروریا ت کو پوری کرنے کے ساتھ ساتھ لذیذ بھی ہوتاہے۔ اگر کھجور کو پانی میں بھگو کر اس کا شربت بنا کر پی لیاجائے۔ تو اس سے زیادہ پر تاثیر اور تسکین سے بھر پور شاید ہی کوئی شربت ہوگا۔ اب آپ کو کھجورکا شربت بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔
رات کو ایک گلاس پانی میں تین کھجوریں ڈال کر رکھ دیں۔ یہ بات یاد رکھیں ! کہ آپ نے کھجوروں کو بھگونےسےپہلے ان کی گھٹلیاں نکال کر ان کو پانی سے اچھی طرح سے دھو لینا ہے۔اور صبح ان کھجوروں کو اسی پانی میں اچھی طرح ہاتھوں سے ملیں۔ تاکہ کھجوروں کے ریشے پانی میں حل ہوجائیں۔ اس کو آپ چسکی چسکی کرکے پی لیں۔ صبح نہارمنہ استعمال کریں۔
اگر آپ چاہیں تو آپ دن میں دو بار صبح وشام بھی بنا کر پی سکتے ہیں۔ صبح کا بھگو یا ہوا شام کو استعمال کریں۔ اور شام کا بھگویا ہوا صبح کو استعمال کریں۔ روزانہ تازہ بنا کر استعمال کریں۔ کیونکہ بارہ گھنٹوں کے بعد اس میں خمیر پیدا ہوجاتا ہے۔
کونسا کھجور نہیں کھانا چاہیے؟
کھجور ہمارے جسم کے لیے بہت ہی فائدے مند ہوتی ہے۔ لیکن ایک کھجور ایسی بھی ہوتی ہے۔ جو یوں تو اندر سے بہت ہی سخت اور باہر سے چپیچپی اور رس سے بھری ہوتی ہے۔ اس کھجور کو چینی کے شیرے میں ڈبو کر نکالا گیا ہوتا ہے۔ اور جس کی وجہ سے یہ باہر سے اتنی رسیلی دکھتی ہے۔یہ کھجور بہت کم قیمت میں ہر جگہ آسانی سے مل جاتی ہے۔ لیکن اس طرح کی کھجور کا لگاتار استعمال کرنے سے یہ فائدے کے بجائے جسم کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ کھجور آپ جیسا بھی استعمال کریں ۔ لیکن ایک بات کاخیال رکھیں کہ وہ باہر سے بالکل چپیچپی اور رسیلی نہ ہو۔