لیچی جسم میں کیا کام کرتی ہے؟

In فیچرڈ
June 28, 2021
لیچی جسم میں کیا کام کرتی ہے؟

لیچی موسم گرما کا مزیدار پھل ہے ، یہ پھل ناصرف ذائقہ دار ہوتا ہے بلکہ اس پھل کے صحت سے متعلق بھی بہت سے فوائد سامنے آئے ہیں- جلد کے فوائد سے لیکر مضبوط قوت مدافعت تک یہ پھل کئی طریقوں سے آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ لیچی میں پانی کی مقدار قدرے زیادہ ہوتی ہے، لیچی میں قدرتی طور پر وٹامن سی، وٹامن ڈی، میگنیشیم، رائبو فلاوین اور فاسفورس پایاجاتا ہے -جس کی وجہ سے یہ آپ کو بہت سے فوائد پیش کرسکتی ہے

ماہرین نے لیچی کے صحت سے متعلق ایسے حیرت انگیز فوائد بتائے ہیں جو ابھی تک پوشیدہ تھے۔لیچی مدافعتی طاقت اور خون کے دورانیے سے لے کر جلد کو بہتر بنانے تک انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق اس میں وٹامن سی کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جب کہ یہ جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کرتی ہے۔ لیچی میں پرانتھوساینڈنز اور لیچیٹینین ہوتا ہے جس کے اندر یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ وہ ہر قسم کے وائرس سے تحفط فراہم کرسکتا ہے- اور اس طرح جسم میں وائرس کو پھیلنے سے روکتا ہے۔لیچی کے اندر وٹامن سی کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے اس کے ساتھ ہی یہ سو فیصد روزانہ ایسکوربک ایسڈ اے بی اے بھی فراہم کرتی ہے جو قوت مدافعت کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے۔ وٹامن سی خون کے وائٹ سیلز کو بھی متحرک کرتے ہیں۔

لیچی فائبر بھی فراہم کرتی ہے جو کہ ہاضمے کی قوت کو بڑھاتا ہے۔ اس کی وجہ سے قبض، پیشاب اور پیٹ میں تکالیف کی شکایت سے محفوظ رہا جاسکتا ہے -جب کہ یہ گیسٹرک کی شکایت کو بھی دور کر دیتی ہے- جس کی وجہ سے ہاضمے کا نظام بہتر طور پر کام کرتا ہے۔لیچی میں کاپر کی مقدار بھی شامل ہوتی ہے-جس کی مدد سے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے جب کہ آئرن اور کاپرجسم میں ریڈ بلڈ سیلز بنانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ریڈ بلڈ سیلز کی تعداد زیادہ سے زیادہ ہونا خون کی گردش، آرگنز اور سیلز کی آکسیجی نیشن بڑھاتے ہیں۔لیچی میں شامل میگنیشیم، فاسفورس، آئرن، میگنیز اور کاپر کیلشیم کو ہڈیوں میں جذب کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہڈیاں مضبوط اور طاقتور ہونے میں مدد ملتی ہے۔

لیچی فلیوینول سے بھرپور ہوتی ہے جو ٹشوز کو نقصان پہنچنے سے بچاتے ہیں -اور اس کی مدد سے سوزش سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔لیچی میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے اس لیے یہ وزن کو بڑھنے نہیں دیتی۔ اس پھل میں فائبر کی مقدار وزن کم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے جب کہ اسے وزن کم کرنے کے لیے آئیڈیل پھل بھی سمجھا جاتا ہے۔لیچی جلد کو جھائیوں، داغ اور دھبوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس میں پائے جانے والے وٹامن سی جلد کی ان شکایات کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

/ Published posts: 3255

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram