نیوز فلیکس. قومی اسکواڈ دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لئے کب روانہ ہوگا؟قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز روانگی کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لئے منتخب کئے جانے والے قومی اسکواڈ کے ارکان کی پہلی کووڈ19 ٹیسٹنگ 16 جون کو ان کے گھروں میں کی جائے گی ، ہوٹل پہنچنے پر ان تمام ارکان کی دوسری کووڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی .
پی سی بی زرائع کے مطابق قومی اسکواڈ کے ارکان بیس جون کو لاہور میں بائیوسیکیورببل جوائن کرلے گا، تیسری کووڈ 19 ٹیسٹنگ تئیس جون کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں کی جائے گی ، تمام ارکان پچیس جون تک لاہور کے مقامی ہوٹل میں آئسولیشن میں آئسولیٹ رہیں گے۔قومی اسکواڈ پچیس جون کو لاہور سے سیدھا یو اے ای انگلینڈ روانہ ہوگا، پی ایس ایل سکس میں شرکت کرنے والے ارکان یو اے ای سے اسکواڈ جوائن کرینگے، قومی اسکواڈ لاہور سے براستہ یو اے ای چارٹرڈ فلائٹ پر انگلینڈ پہنچے گا، انگلینڈ پہنچنے پر ٹیم تین دن روم آئسولیشن میں رہے گی۔
روم آئسولیشن مکمل ہونے کے بعد اگلے سات روز قومی کرکٹرز ڈربی کی آئسولیشن میں پریکٹس سیشن کریں گے، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہوگا، انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد قومی ٹیم پندرہ کھلاڑیوں پر مشتمل جولائی کو وطن واپس آئینگے۔ پریس ریلیز کے مطابق نیشنل کرکٹ ٹیم اکیس جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی جبکہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی چھبیس جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچ جائیں گے، ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی 20کےبعد قومی ٹی 20کرکٹرز وطن واپسی کریں گے، قومی ٹیسٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز کےدورےکےبعد 25 اگست کووطن واپس آ جائے گا۔