خالی بوتل کے بدلے سو روپے ملیں گے !

In عوام کی آواز
June 02, 2021
خالی بوتل کے بدلے سو روپے ملیں گے !

پولیوشن کے سبب تو شہروں میں بہت زیادہ ہیں .جن سے روز بروز مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں. اور اس کو ختم کرنا بھی انسان کی اپنی ذمہ داری ہے ،، انہیں میں سے ایک خاص چیز، وہ ہیں ہماری مشرابات کی بوتلیں جو استعمال ہونے کے بعد پھینک دی جاتی ہیں اور جگہ جگہ کچرا ہو جاتا ہے اب اس کا حل بھی نکل آیا .

پاکستان میں ،، پرائم منسٹر آف پاکستان ( عمران خان ) کی طرف ایک ویڈیو بھیجی گئی سنگاپور سے تو عمران خان نے وہ ویڈیو معاون خصوصی برائے محولیات امین اسلم صاحب کو فاروڑڈ کر دی اور کہا کہ اس حوالے سے پاکستان میں بھی کچھ ہونا چاہیے وہ ویڈیو کیا تھی آئیے آپ کو بتاتے ہیں آپ لوگوں نے اکثر ویڈیوز میں دیکھا ہو گا کہ کئ ایڈوانس ممالک میں پلاسٹک ری سائکل کرنے کے لیے بہت ساری ایسی مشینیں لگائی گئی ہیں جن میں آپ پلاسٹک کی بوتل پھینکتے ہیں اور بدلے میں آپ کو پیسے یا کسی بھی قسم کا انسینٹیو ملتا ہے جیسے آپ نے دیکھا ہو گا ایک مشین ہوتی ہے جس میں آپ پیسے ڈالیں تو اس کے بدلے کوئی بھی بوتل خرید سکتے ہیں اس کے اوپوزیٹ یہ مشین ہے ، تو اب پاکستان میں بھی سب سے پہلی ایسی مشین لگا دی گئی ہے جس میں آپ پلاسٹک کی بوتل پھینکے گے اور بدلے میں آپ کو سو روپے ملیں گے یا کچھ اینسنٹو ملے گا ، کس طرح یہ ہم آپ کو آگے چل کے بتائیں گے پہلے مشین کا کچھ تعارف ضروری ہے ، یہ سب سے پہلی مشین ہے جو ایکوافینا کی طرف سے اسلام آباد کی جناح سپر مارکیٹ میں افتتاح کے طور پر لگائی گئی ہے اور آہستہ آہستہ سارے ملک میں لگانا شروع کر دی جائے گی اور خاص بات یہ کہ وقت کے ساتھ اس اینسیٹو میں کمی بھی نہیں آئی گی اگر سو روپے ہے تو سو روپے ہی رہے گا کم نہیں کیا جائے گا .

نمبر1. اس مشین کا نام ہے( reverse vending mashine ) اور اس کا موٹیو ہے why waste when you can recycle )
نمبر2).پاکستان میں جو سب سے پہلی مشین بنائی گئی ہے اس مشین کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ کوئی بھی خالی بوتل پلاسٹک کی اس مشین کے بنے ہوئے سوراخ میں ڈال دیں اور ساتھ ہی سٹارٹ کا بٹن دبا دیں تو وہ بوتل اندر چلی جائے گی اور اس کے بدلے مشین سے ایک کوپن نکلے گا جو وؤچر کے طور پر استعمال ہو گا اور اس پر لکھا ہوا ہو گا

“we thank you for partcipating in aquafina,s sustain ability lnitiative . you may use this voucher to claim rps 100 off at any kfc outlet islamabad , recycle for tomorrow , terms and conditions apply “

اب اس کوپن کو آپ kfc میں لے جا کر استعمال کریں گے تو جو چیز بھی خریدیں گے تو 100 کا ڈسکاونٹ آپ کو مل جاے گا اور مزید اس کو سمجھاجارہا ہے ۔

نمبر3. اس کا فائدہ یہ ہے کہ جتنا بھی ویسٹ جنریٹ ہوتا ہے وہ ہم صرف ویسٹ ہی نہ کریں بلکہ اسے پک کریں دوسرا انوائرمنٹ صاف ہو گا تیسرا لوگوں میں اویرنس پیدا ہو گی چوتھا اینسینٹو ملے گا .بہرحال کلایمٹ چینج کے حوالے سے یہ بہت ہی کارآمد ثابت ہو گا جو کہ پاکستان کا گلوبلی ویژن ہے اور ہم اس پر پرائم منسٹر آف پاکستان اور تمام پاکستانیوں کو مبارک باد دیتے ہیں

! نوٹ !
میرا خیال یہ ہے کہ اس کا فائدہ ایک غریب آدمی کے بچے کو ہونا چاہیے جو kfc پر جا کر برگر نہیں کھا سکتا بلکہ سارا دن لگا کر کچرے سے بوتلیں اکھٹی کر کے 25 سے 30 روپے کلو کے اعتبار سے بیج دیتا ہے بھلا وہ کہاں kfc پر جا کر ڈسکاونٹ پر برگر کھائے گا تو یہ انسینٹو صرف امیروں کے لیے ہوا نہ کہ غریبوں کے لیے تو لہزا ایسا انسینٹو لایا جاے جس سے غریب کو بھی فائدہ ہو .شکریہ

( تحریر از اسامہ ظہور اسفرائینی )

/ Published posts: 12

سچ دیکھو، سچ سنو، سچ جانو، سچ سمجھو