وزن کو چند دنوں میں کم کرنے کا آذمودہ طریقہ

In عوام کی آواز
March 06, 2021

وزن کی زیادتی یا موٹاپا ،اگر آپ کا واسطہ بھی ان مسائل سے رہتا ہے تو اب وقت آگیا ہے کہ آپ تھوڑی ہمت کرکےان خودساختہ مسائل سے جان چھڑائیں اور اپنی زندگی کو آسان بنائیں ،یقینی طور پر آپ کو یہ جان کر بہت خوشی ہو گی کہ بھوکا رہنے اور کھانا کم کھائے بغیر بھی وزن کم ہو سکتا ہے ۔سب سے پہلے تو یہ جاننا ضروری ہے کہ وزن میں اضافہ کیسے ہوتا ہے اس حوالے سے معلومات ہونا بہت ضروری ہے تاکہ آنے والے وقت میں آپ اپنے وزن کو بڑھنے سے روک سکیں ۔ ورزش کی کمی اور وزن میں اضافہ

آج کل ہر انسان اتنا مصروف ہو گیا ہے کہ اس کے لئے اپنے جسم کی چربی کو جلانے کے لئے بھی وقت نہیں ہے اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو پھر ورز ش کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں اور یہ بات بھول جائیں کہ ورزش کے بغیر آپ وزن کم کرنے کے ٹارگٹ کو حاصل کر لیں گے اس کا حل یہ ہے کہ اپنے معمولات زندگی کو بدلیں ،اسکول ،دفتر ،کالج یا مارکیٹ جانے کے لئے یہ کوشش کریں آپ جتنا ہو سکے پیدل چلنے کو ترجیح دیں ۔ ہائی کیلوریزاور وزن کا آپسی تعلق یہ بات یاد رکھیں کہ وزن بڑھنے میں سب سے زیادہ کردار کیلوریز کا ہوتا ہے ،مثال کہ طور پر آپ کتنی کیلوریز روز استعمال کرتے ہیں اور اس میں کتنی کیلوریز آپ جسمانی محنت کے ذریعے استعمال کرکے اس سے فوائد حاصل کرتے ہیں اور کتنی کیلوریز آپ کے جسم میں بچ جاتی ہیں ،اگر آپ زیادہ کیلوریز کھار ہے اور کم استعمال کررہے ہیں

تو یاد رکھیں کہ اس تواز ن کے بگڑنے سے آپ کا وزن بڑھنا شروع ہو جائے گا اس لئے اس مسئلہ پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے کہ اپنا ایک ڈائٹ پلان مرتب کریں جس میں ہر چیز کے ساتھ اس کی کیلوریزکا اندراج ہو ،مثال کے طور پر سوفٹ ڈرنکس،شوگراور ویجیٹیبل گھی میں بہت زیادہ مقدار میں کیلوریزپائی جاتی ہیں ،اپنی روزمرہ کی غذا میں سبزیوں اور تازہ پھلوں کو لازمی شامل کریں ۔ وزن کیسے کم کریں؟ ہماری روزمرہ کی غذا میں کیلوریز کی مقدار بہت اہم ہے لیکن یہ بات بھی یاد رکھیں کہ

دو مختلف غذائوں سے آپ ایک ہی مقدار میں کیلوریز لے رہے ہیں تو آپ اس چیز کا انتخاب کریں جس میں زیادہ غذائیت پائی جاتی ہو ،متوازن غذائی چارٹ پر عمل کریں اور اس پر عمل کرنے کو ہر صورت یقینی بنائیں ،ایک وقت میں زیادہ کھانے سے بہتر ہے کہ دن بھر میں دو دفعہ تھوڑا تھوڑا کھا لیں ۔جنک فوڈ،تلی ہوئی چیزیں ،سوفٹ ڈرنکس ،چاول ،نمک،چینی،کاربوہائیڈریٹس اور نشاستہ دار غذائوں کا استعمال جتنا ہو سکے کم کردیں ،کم کیلوریز والی والی غذائوں کے ساتھ پروٹین اور فائبر کا استعمال زیادہ کریں ،یہ بات یاد رکھیں کہ پانی انسانی صحت کا ایک لازمی جزو ہے اور وزن کو کم کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ،پانی کا استعمال جسمانی میٹابولزم کو ایکٹو اور وزن کو تیزی سے کم کرتا ہے ۔ یہ چند وہ تدابیر ہیں جن کو اپنا کر آپ پہلے سے زیادہ فٹ ،سمارٹ اور وزن کو کم کرکے اپنی زندگی میں آسانی لا سکتے ہیں ۔

نیوز فلیکس 06 مارچ 2021

/ Published posts: 3

I am a professional journalist and I work as a writer and reporter in a national newspaper. I keep writing for various international magazines and websites.