کپل شرما اپنی بہترین کامیڈی کی وجہ سے دنیا بھر میں بہت مقبول ہیں اور دنیا بھر میں ان کے بےشمار مداح ہیں جو ان سے ملنے کو بیتاب ہیں کچھ ایسے ہی مداح ان کے پاکستان میں بھی پائے جاتے ہیں
مشہور انڈین کامیڈین کپل شرما نےسماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے چاہنے والوں سے گفتگو کے حوالے سے اعلان کیا تھا کہ شام 4 بجے وہ ٹویٹر پر آن لائن ہوں گے تو جس شخص کو جو بھی سوال پوچھنا وہ 4 بجے پوچھےمیں اس کا جواب ضرور دوں گا
کپل شرما کے ٹویٹ کے بعدان کے بہت سےمداحوں نے مقررہ وقت پر اپنے پسندیدہ ستارے سے سوالات پوچھنا شروع کر دیا۔ اس موقع پران کا ایک پاکستانی مداح خاموش نہ رہ سکا۔ چوہدری آصف نامی صارف نے کپل شرما سے سوال کیا کہ کیا آپ پاکستان ائیں گے۔ پاکستانی مداح کے سوال پر کپل شرما نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں گوردوارہ کرتار پور صاحب کے دربار پر احاضری دینا چاہتا ہوں، دیکھتے ہیں کہ وہاں کب جانا ہوتا ہے
جلد ہی آنے کا اشارہ دے دیا
ان کے اس ٹویٹ سے کپل شرما کے مداح جو پاکستان میں پائے جاتے ہیں وہ بہت خوش ہیں۔کہ ان کا مشہور اور پسندیدہ کامیڈین پاکستان آ رہا ہے
اب ہم اس خبر کو پاک بھارت تعلقات کے لیے خوش آئند قرار دے سکتے ہیں