Skip to content
  • by

مسائل بڑے لیکن حل آپکی سوچ سے بھی زیادہ آسان ،جانیئے ایک پوشیدہ راز۔

ہر کوئی سفر پر جانے سے پہلے سفر کی تیاری کرتا اور سفر پر آپ کے بیگ میں زپ نہ ہو ایسا ہو نہیں سکتا۔تو کیا ہوگا اگر سفر کے دوران آپ کے بیگ کا زپ خراب ہوجائے۔اگر ہم آپکو اسکا حل بتائے تو آپ سوچتے ہونگے کہ مزاق ہے ۔لیکن حقیقت میں اسکا حل آپ کے اپنے گھر ہی موجود ہے جس کے بارے میں جس کے بارے میں آپکو پتا نہیں۔تو آج جانئے ہمارے ساتھ ان مسائل کا حل۔

زپ کے خراب ہونے کی صورت میں
بہت ساری اشیاﺀ میں زپ کا استعمال ہوتا ہے مثال کے طور پر جینز میں یا پینٹ میں ، جیکٹ ، بیگ چاہے وہ سفری بیگ ہو یا بچوں کی سکول کا بیگ۔خواتین بھی کپڑوں میں زپ کا استعمال کرتے ہیں ۔ اگر پھنسنے لگے تو ہم پریشان ہو جاتے ہیں۔ لیکن زپ پر موم کو رگڑنے سے اس اسکو ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ بلکہ ان چیزوں کو بھی ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہےجن کی زپ خراب ہو چکی ہے۔

کچن کے کٹنگ بورڈ کو نیا کرنا
عام طور پر کچن میںموجود کٹنگ بورڈ بار بار استعمال کرنے کے سبب اس کی سطح پر میل یا کچرہ جمع ہونے لگتا ہے۔یو موم کو رگڑنے سے یہ دوبارہ پہلے جیسا دکھےگا اور اس کی سطح پر پڑنے والی دراڑیں سو فیصدختم ہو جاتی ہیں۔جو بلکل بھی نظر نہیں آےگی۔

ہاتھوں کی جلد کے لیے
سردی کے موسم بار بار ہاتھ دھونے سے ہاتھوں کی جلد خشک ہو جاتی ہے ۔ اس کے لیے بھی آپ موم کا استعمال کر سکتے ہیں ایک برتن میں موم کو پگھلا لیں اور تھوڑا سا گرم ہونے پر اس میں ہاتھ پر ۔ موم کا ہاتھوں پر لگانے کے بعد ہاتھ جلدی نہ دھوئیں بلکہ اسکو رہنے دیں جلد ہیاسے آپکے ہاتھ نرم و نازک ہو جائے گی اور ایسا لگےگا جیسے آپ نے بہت مہنگا کریم لگایا ہو۔

دروازوں کے قبضوں کو زنگ سے کیسے ٹھیک کیا جائے۔
سب کے گھروں میں کھڑکیاں اور دروازے تو ضرور ہونگی جو قبضوں کی مدد سے بند ہوتے ہیں ۔تو اگر دروازوں کی قبضوں میں زنگ لگ جائے تو ایک تو دروازہ سخت ہوجاتا ہے اور دوسرا بند کرنے دروازہ شور بھی کرتا ہے۔ قبضوں پر زنگ ہماری آب وہوا کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ ان قبضوں کے اوپربھی اگر موم کو رگڑ دیا جائے تو اس سے ایک تو دروازوں کے بند کھولنے کی ناگوار آواز ختم ہوجاتے ہیں ۔ اور مزید زنگ بھی قبضوں کو نہیں لگتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *