معزز ناظرین، بہت سے لوگوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ہم اپنے لئے خود کی ایک ویب سائٹ بنائے۔ لیکن ڈرتے ہیں کہ شاید ہم اسے پورا نہ کر سکے یا زیادہ تر پیسوں کی کمی کی وجہ سے ڈرتے ہیں۔ کیونکہ ان کا خیال ہوتا ہے کہ ویب سائٹ کی ڈیزائننگ کے لئے مجھے ایک ڈیولپر کی ضرورت ہوگی لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ ویب سائٹ ڈیزائننگ بہت ہی آسان کام ہے اور آپ خود ہی اسے کر سکتے ہیں۔
ویب سائٹ بنانے کا طریقہ
ڈومین نیم
ویب سائٹ کے بنانے کے لئے سب سے پہلے جو ضروری چیز ہے وہ ڈومین نیم ہے۔ڈومین نیم آپ کے ویب سائٹ کا پتہ ہے۔ اسے ویب سائٹ کا یو آر ایل بھی کہا جاتا ہے۔ جیسا کہ گوگل کا ڈومین نیم گوگل ڈاٹ کام ہے۔ ڈونیم نیم کو لگاتے وقت یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ یہ آسان ہو اور آپ کے کام کے مطابق ہو یعنی جس سے یہ ظاہر ہو کہ آپ کا ویب سائٹ کس چیز کے مطلق ہے۔ مثلاً اگر آپ کا ویب سائٹ گاڑیوں سے متعلق ہے تو آپ اس کا نام ڈاٹ کام وغیرہ رکھ سکتے ہیں۔کوشش کریں کہ یہ آسان ہو اور بہت بڑا نہ ہو۔اب سوال یہ ہے کہ ڈومین نیم کہاں سے لینا ہے تو اس کے لئے بہت سے انٹرنیشنل کمپنیز ہے لیکن میں آپ کو پاکستان کی ایک کمپنی کا نام اور لنک دیتا ہوں کیونکہ پاکستان کی کمپنیاں بہت سستے ریٹ میں پڑھتی ہے۔ اس کمپنی کا نام ہوسٹ بریک ہے۔ اس ویٹ سائٹ پر جانے کے لئے لنک موجود ہے۔
ہوسٹنگ پلان کا چننا
ڈومین کے بعد ہوسٹنگ کی باری آتی ہے۔ہوسٹنگ کا مطلب ہے کہ آپ کی تصاویر، ویڈیوز یا ڈاکومنٹس وغیرہ جو آپ اپنے ویب سائٹ پر لگانا چاہتے ہیں اسے ایک محفوظ جگہ پر رکھا جاتا ہے۔ اس کو ہوسٹنگ کہتے ہیں۔ دنیا میں ہوسٹنگ کی بہت سی کمپنیاں ہیں لیکن میں پاکستان کا ہی مشورہ دیتا ہوں کیونکہ دنیا کی سطح پر جو ہوتی ہے وہ ڈالرز میں ہوتی ہے اور اس لئے پاکستانیوں کے لئے وہ بڑی مہنگی پڑتی ہے اس لئے میں پھر وہی ہوسٹ بریک کا مشورہ دیتا ہوں جس کا لنک موجود ہے۔
ورڈپریس کو انسٹال کرنا
اب جب آپ نے ہوسٹنگ پیکیج بھی لے لیا تو آپ کا زیادہ کام پورا ہوا۔اب آپ اپنے سی پینل کی طرف جائیے۔ وہاں پر ہوسٹنگ کو کلک کریں۔اس سے ایک دوسرا پیج کھل جائے گا جس میں بہت آپشنز ہوگی لیکن آپ نے ورڈپریس انسٹال کرنا ہے تو سیدھا ورڈپریس انسٹالین پر کلک کریں۔اس سے ایک اور پیج کھل جائے گا۔ وہاں پر آپ اپنا لیا ہوا ڈومین نیم لکھ دیں گے اور نیکسٹ پر کلک کردیں۔اب آپ اپنا نام، یوزر نام، ای میل ایڈریس اور اپنے بلاگ کا ٹائٹل دیں گے۔ ٹرمز اور کنڈیشنز کو ایگری کریں اور انسٹال پر کلک کریں۔
جب انسٹالیشن مکمل ہو جائے گی تو آپ کو ایک پاسورڈ دیا جائے گا جو آپ اپنے ویب سا ئیٹ کے ایڈمن پیج میں جانے کے لئے استعمال کریں گے۔اب آپ کا ویب سائٹ چند گھنٹوں بعد دنیا میں لائیو ہو جائے گا۔اس کے بعد آپ اپنے ویب سائٹ میں اپنی مرضی کے مطابق بدیلیاں کرسکتے ہیں اس لئے ایڈمن پیج میں جانے کے لئے کچھ اس طرح ٹائپ کریں
(www.yourdomainname.com/wp-admin)۔
اس میں اپنا ڈومین نیم اور ایڈمن لکیں۔ پھر آپ اپنا پاسورڈ دیں گے اور پھر اپنی مرضی کے مطابق ویب سائٹ میں تبدیلیاں کر سکتے ہیں اور اپنے کنٹینٹ شئیر کر سکتے ہیں۔
saqlainbashir030808@gmail.com
میختر
سلام
My company AC repairing service my work is best AC service help you call me my phone number 05 628 3 7908 contact me………
saqlainbashir030808@gmail.com
Assalamu alaikum I am saqlain my shop name AC repairing centre may I help you contact me…
Me EK bah tareen welder hu
Jo
مجھے اپنے لیے ایک ویب سائٹ بنانی ہے کیا آپ بنانے میں مدد کرسکتے ہیں؟ اگر آپ رابط کرسکتے ہے تو کال کریں مجھے
03160330130
Email us at info@newzflex.com or newzflex@gmail.com