ہائی وے پر سفر. ۔ ۔….. چند احتیاطی تدابیر

In عوام کی آواز
January 23, 2021

اسلام علیکم دوستو
دعا ہے. اللہ پاک اپکو سب کی جان و مال اور عزتوں کی حفاظت کرے. آمین
دوستو…….. پچھلے سال سیالکوٹ واقعہ نے جہاں پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا وہاں ہی عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے.انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا.گو کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دن رات محنت کر کے مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچایا.لیکن اس واقعہ نے بہت سے سوالوں کو جنم دیا….
کیا ہم ایک مہذب قوم ہیں.؟
کیا ہم ایک کرائم فری معاشرے کا حصہ ہیں……؟
کیا رات کو سفر کرنے کے حوالے سے ہم مکمل علم رکھتے ہیں……..؟
ایسے بہت سے سوال ہیں جن کے جواب بہت تلخ ہیں. ۔ ۔
میرے ایک دوست ہیں. عمران شاہ.جو جہلم میں ہائی وے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں.میری ان سے اس بارے میں تفصیل سے بات چیت ہوئی.
جرم تو روز اول سے اس دنیا میں وقوع پذیر ہو رہے ہیں.بہت سے ترقی یافتہ ملک ہیں،جہاں جرائم کی شرح ہمارے ملک سے بہت زیادہ ہے….
سیالکوٹ واقعہ جو ایک غیر معاشرتی جرم ہونے کیساتھ ایک غیر اخلاقی جرم بھی ہے.لیکن ہماری شاہراہیں پراتنےعالمی سطح کے انتظامات نہیں کہ ہم اپنی شاہراہوں کو محفوظ کہہ سکتے ہیں.
ہماری پولیس اتنی جدید بھی نہیں.کہ ہر جرم. کے وقوع پذیر ہونے پرفی الفورموقع پر پہنچ جائے.
پولیس اور کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے عوام. الناس کو سفر سے پہلے چند احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے.
1.. دن ہو یا رات، سفر کرنے سے پہلے اپنی گاڑی میں فیول کو چیک کریں کہ آپکو دوران سفر کوئی مسئلہ نہ ہو.
2.. سفر کرنے سے پہلے اپنی گاڑی اضافی ٹائر اور ٹائر بدلنے کے تمام اوزار موجود ہیں.
3…سفر کرنے سے پہلے اپنی گاڑی میں3 یا 4پانی کی بوتل لازمی رکھیں….
4…..رات کے سفر میں اپنی گاڑی میں ایک عدد ٹارچ لازمی رکھ لیں.
5….اکثر لوگ اپنی گاڑی میں فیول کا ایک کین ہمیشہ دکھتے ہیں.کیونکہ کبھی کبھی انسان جلدی میں نکلتا ہے اور فیول گیج کی طرف دھیان نہیں دیتا… اور وہ فیول کین ایمرجنسی میں کام آ جاتا ہے.
6…آپ جس علاقے میں رہتے ہیں.آپ کے آس پاس موجود مکینکس اور ٹائر شاپس اورآٹو الیکٹریشن کی دکانوں کا علم ہونا چاہیے. اگر ممکن ہو تو کچھ فون نمبرز بھی رکھ لیں.
7…اپنے موبائل فون میں ایمرجنسی نمبرز محفوظ کر لیں.جیسے ہسپتال، پولیس اسٹیشن، وغیرہ….
8…. رات کے وقت اگر سفر کرنا ضروری ہو تو سفر کی منزل جہاں آپ نے پہنچنا ہے. وہاں کسی رشتہ دار یا دوست کے ساتھ رابطے میں رہیں. اور اکیلے سفر کرنے سےحتی الامکان گریز کریں.
9…رات کے وقت اگر سفر دوران نیند آنا شروع ہو تو کسی ٹک شاپ یا ریسٹورنٹ پر رک کر چائے یا کافی نوش فرمائیں..
اللہ پاک ہم سب کو اپنی خفظ وامان میں رکھے…
آمین..