Skip to content

گھٹنوں اور ٹخنوں کے درد کا آزمودہ علاج

اسلام علیکم.. امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے. دعا اللہ تعالیٰ آپ سب کو ہمیشہ اپنی خفظ امان میں رکھے آمین…

آج کل ایک پرابلم جو کہ بہت عام ہو رہی ہے. وہ ہے بڑی عمر کے لوگوں کو گھٹنوں کا درد. یہ بہت تکلیف دہ ہوتا ہے.
میری والدہ اس درد کو برداشت کر چکی ہیں. انکی عمر 55 ہے. اب وہ مجھ سے بھی تیز پیدل واک کرتی ہیں……
عموماً سردیوں میں گھنٹوں کا درد زیادہ ہو جاتا ہے. اس کی وجہ سے انسان چلنے پھرنے سے بھی عاری ہو جاتا ہے. حتی کہ باتھ روم میں بیٹھنا بھی عذاب لگتا ہے. آج میں آپ ایک ٹوٹکہ بتا رہا ہوں. جو کہ اس درد میں بہت ہی آزمودہ ہے. اور میں نے اپنی والدہ اور اپنے بہت سے رشتہ داروں کو بھی بتایا ہے. ان سب نے استعمال کیا ہے اور وہ مجھے دعائیں دے رہے ہیں. ادھر اسکو پوسٹ کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ لوگ اس سے مستفید ہوں اور مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں..
تو چلیں شروع کرتے ہیں…
کسی بھی مچھلی فروش کی دکان سے مچھلی کی چربی خرید لیں.. سفید کلر کی ہوتی ہے . اور یہ تھوڑی بڑے وزن کی مچھلی میں سے نکلتی ہے. اس چربی کو ایک فرائی پان میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے. دھیمی آنچ میں اسکو پکائیں. اور چھری کے ساتھ اس چربی کو چھوٹے چھوٹے کٹ لگاتے جائیں. تھوڑی دیر بعد آئل نکلنا شروع ہو جائے گا. اور چربی جتم ہوتی جائے گی. اس تیل کو ٹھنڈا ہونے دیں. اور کسی بوتل میں مخفوظ کر لیں.رات کو سونے سے پہلے درد والے گھٹنے پر اچھی طرح مالش کریں. اور اسکو اچھی طرح گرم پٹی سے یا کسی طریقے سے کور کر دیں. کہ اسکو ہوا نہ لگے.. 2 یا 3 دن کے لگا تار استعمال سے اپکو کافی اچھا محسوس ہو گا.. استعمال کریں اور مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں.. جزاک اللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *