میرا آج کا عنوان انسان کیا اشرف المخلوقات ہے ؟اگر ہاں تو میری اس تحریر کو پڑھنے کے بعد مجھے ضرور بتائیے گا انسان اللہ کی بنائی ہوئی وہ مخلوق ہے جو اشرف المخلوقات کا درجہ لے کر دنیا میں بھیجی گئی یہ اشرف المخلوقات کا درجہ اللہ کی بنائی ہوئی کسی بھی اور دوسری مخلوق کو حاصل نہ ہو سکا نجن نہ پرند نہ ہوں ان کے فرشتے اور نہ ہی شیطان یعنی ابلیس
یہ اشرف المخلوقات کیا ہے کیوں ہے مشرف کا مطلب اعلی عظیم اور مخلوقات زندہ اشیاء جو جاندار ہو انسان اعلی کیوں قرار پایا کیونکہ اس میں تمام مخلوقات کے سوا ایک چیز اللہ نے کسی مقصد کے بنا پر عطا کی اور انسان کو بخشی اور وہ تھی عقل اور شعور جو آج کا انسان کھوتا جا رہا ہے نہ فرشتوں میں عقل تھی نہ جنات میں اور نہ ہی حیوانات میں پھر بھی یہ قائدے اور قانون کی پابندی سے زندگی بسر کرتے ہیں
جب کہ انسان جو اشرف المخلوقات بنایا گیا ہے وہ اپنی حرکات سے ان سب سے نیچے درجے پر جاتا جا رہا ہے
اب سوچنا یہ ہے کہ آج کا انسان جو ترقی کی راہیں چڑھتا جا رہا ہے ان سب سے اپنے آپ کو اشرف المخلوقات کیسے کہلائے گا جو تعلیم یافتہ ہو کر بھی ان مخلوقات سے نیچے جا رہا ہے جن کو اشرف المخلوقات نہیں کہا گیا تو میرا سوال ہے کہ کیا آج کا انسان اشرف المخلوقات کہلانے کے لائق ہے جواب ضرور دیجئے گا شکریہ