Skip to content

آخری رسول ص کے آنے کی خبر کس نے دی ؟اسلام کا پیغام لانے والے کیا کہلاتے ہیں ؟

اسلام کا پیام لانے والے رسول سے لاتے ہیں ۔
اللہ اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے وہ چاہتا ہے کہ اس سے بندے نیک اچھے ہوں اور میل ملاپ سے رہیں نہ دوسروں کو دکھ پہنچائیں نہ خد دکہی ہوں۔ دنیا میں کچھ لوگ تو ایسے ہوتے ہیں دنیا میں کچھ لوگ تو ایسے ہوتے ہیں کہ دم بھر میں اچھی باتیں سمجھ جاتے ہیں ۔اور انہیں کرنے بھی لگ جاتے ہیں اور کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ انہیں سمجھاتے سمجھاتے تھک جائیں مگر وہ اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کے مارے نہیں سمجھتے اور نہیں مانتے ۔

اللہ نے لوگوں کو اچھی باتیں سکھانے کے لیے کچھ اچھے آدمی بھیجے جو لوگوں کو یہ کہتے آئے ہیں کہ اللہ کو ایک مانو دوسری دنیا کا یقین رکھو آپس میں میل جول رکھو کسی کو دکھ نہ دو انہی باتوں کو اسلام کی باتیں کہا جاتا ہے اور انہی باتوں کو بتانے والے رسول ص کہلاتے ہیں۔
جب سے آدمی پیدا ہوئے ہیں اس وقت سے بھی اسلام بھی جاری ہے ۔اور جب تک یہ دنیا رہے گی یہ دین بھی رہے گا ۔اسی دین کے سکھانے کے لئے رسول ہر زمانے ہر ملک اور ہر قوم میں آئے ان کا سلسلہ حضرت آدم سے لے کر ہمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک رہا
شروع شروع میں اللہ نے چھوٹے چھوٹے ملکوں اور تھوڑے تھوڑے لوگوں کے لیے رسول بھیجے اور آخر میں ساری دنیا کے اور بھلائی کے لئے ہمارے ہادی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھیجا ۔انہوں نے آن کر اس دین کو پورا کردیا ۔

اس کی مثال یوں سمجھو کے تم نے بڑی بڑی عمارتیں بنتی ہوئی دیکھی ہو گی جو مدتوں میں جاکر پوری ہوتی ہیں یہی حال اسلام کی عالیشان اور خوبصورت عمارت کا سمجھو ۔اسلام کی معرفت کا بنیادی پتھر رکھنے والے حضرت آدم تھے ۔حضرت آدم سے لے کر ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک جتنے پیغمبر آئے وہ سب کے سب اس عمارت کے راج تھے ۔اور یہ لوگ دنیا کے لوگوں کی ضرورت کے مطابق السلام کی عمارت اللہ میاں کے حکم سے اونچی کرتے آئے ۔

یہاں تک کہ آخری راج جوان راجوں کے سرتاج تھے انہوں نے آن کر اسلام کی عمارت کو نہ صرف پورا کیا بلکہ اسے پختہ بھی کیا ۔اسے خوبصورت بھی بنایا ۔اب کیا مجال کے اسلام کی عمارت کو کچھ نقصان پہنچ سکے اور اس میں ذرا بھی بد نمائی اور بدصورتی ہو ۔جوں جوں دنیا ترقی کرے گی لوگ اس کی خوبصورتی کے شیدائی بنتے جائیں گے ۔ان رسولوں کو اسلام کی عمارت کے تیار کرنے میں طرح طرح کی تکلیف اٹھانی پڑی انہوں نے تکلیفوں کو سہا اور اف تک نہ کی دن رات اپنے کام میں لگے رہے ایسا بھی ہوا کہ شریر لوگوں نے لکڑی کی طرح ان کو آرے سے چیر ڈالا ایسا بھی ہوا کہ ان کو آگ میں جھونک دیا مگر اللہ نے سب کی حفاظت کی ۔اسلام کی عمارت برابر خوبصورت اور عالیشان ہوتی رہی ۔

آخری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنے کی خبریں ۔
خدا کے جتنے رسول آئے انہوں نے لوگوں کو اپنے اپنے وقتوں میں بتایا کہ اسلام کو پورا کرنے کے لئے ایک رسول آئے گا ۔ جس کے بعد یہ دین پورہ ہو جائے گا پھر قیامت تک یہی دین رہے گا اور اس دین کی آخری کتاب یعنی قرآن لوگوں کی ہدایت اور رہنمائی کرے گی ۔
ہزاروں سال ہوئے کہ خدا کے ایک بڑے پیغمبر گزرے ہیں جن کا نام حضرت ابراہیم تھا انہوں نے مکہ میں اللہ کا گھر بنایا اس کو بیت اللہ یا خانہ کعبہ کہتے ہیں ۔حضرت ابراہیم اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل نے خدا کے گھر کی دیواریں بناتے وقت جو دعا مانگی تھی اس میں اس طرح آخری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی اللہ سے دعا مانگی تھی ۔

اے ہمارے رب !ہمارا یہ کام قبول کر بے شک تو دعا سنتا ہے اور نیتوں کو جانتا ہے ہمیں اپنی اطاعت کرنے والا بنا ۔ہماری اولاد میں سے ایک گروہ پیدا کر جو بس تیرا ہی حکم مانے اور انہی میں سے ایک رسول بھیجا جو تیری آیتیں پڑھ کر لوگوں کو سنائے اور ان کو کتاب (قرآن ) اور عقل (دین )کی باتیں سکھائے اور ان کو برائیوں سے پاک صاف کرے ۔اللہ میاں نے حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل کی دعا قبول کی ۔آگے چل کر انہیں کی اولاد میں سے رسول صلم پاک کو پیدا کیا انہوں نے نہ صرف عرب کے ملک کو کتاب(قرآن ) اور عقل (دین ) کی باتیں سکھائی بلکہ تمام دنیا کو کتاب اور حکمت کی باتیں بتائیں

حضرت عیسی خدا کے بڑے رسول گزرے ہیں یا رسول پاک سے 571 سال پہلے پیدا ہوئے تھے اللہ میاں نے انہیں حضرت موسی کی قوم کی طرف ان کی اصلاح کے لئے بھیجا تھا تم جانتے ہو کہ حضرت موسی کی قوم یہود کہلاتی ہے یہ قوم بڑی ضدی اور اکھڑتی تھی ان کے پاس بہت سے رسول آئے انہوں نے ان کو دین کی باتیں بتائی مگر اس قوم نے ہمیشہ خدا کے رسولوں کو ستایا اور تکلیف پہنچائی حضرت عیسی نے انہیں دن رات دن کی طرف بلایا مگر انہوں نے ان کی باتوں کو نہ مانا.حضرت عیسی نے یہودیوں کو اسلام کی تعلیم دی اور ان سے کہا لوگو میں تمہیں ایک رسول کے آنے کی خوشخبری سناتا ہوں جو میرے بعد آئے گا اس کا نام احمد ہوگا تم اللہ سے ڈرو میری بات مانو اور اللہ کی عبادت کرو

ہوا بھی ایسا حضرت عیسی کے 571 برس بعد رسول پاک کی دنیا میں آئے ہو دنیا کے لوگوں سے کہا اے لوگو میں تم سب کی طرف رسول ہو کر آیا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *