چکنی جلد کی حفاظت:
چکنی جلد کی حفاظت ایک مشکل امرہے. خاص طور پہ گرمیوں میں چکنی جلد بہت سے مساٸل کا شکار ہوجاتی ہے۔ کیونکہ چہرے سے اضافی آٸل خارج ہونے کی وجہ سے دانے نکل آتے ہیں ، مسام کھل جاتے ہیں کیل مہاسوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے چہرہ بے رونق دکھاٸ دینے لگتا ہے۔
چکنی جلد کی حامل خواتین پارلر جاکر مہنگے سے مہنگے ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں جس سے وقتی فاٸدہ تو جاتا ہے لیکن کچھ ٹاٸم بعد اسکن پہلے جیسی ہوجاتی ہے بعض اوقات تو اس سے بھی زیادہ خراب ہوجاتی ہے۔
جو خواتین پارلر نہیں جاسکتیں، یا جن خواتین کی جلد بہت حساس ہے پارلر سے ٹریٹمنٹ لینے کے بعد ان کی جلد پہ دانے نکل آتے ہیں اور الرجی ہوجاتی ہے وہ آج کے ہمارے ان دے گۓمختلف طریقوں اور ٹوٹکوں کی مدد سے نہ صرف گھر بیٹھے اپنی جلد کو خوبصورت بنا سکتی ہیں بلکہ ہزاروں روپے جو کہ پارلر میں آپ سے لیے جاتے ہیں ، ان کی بھی بچت کرسکتے ہیں۔
دھوپ سے بچاٶ:
اپنی جلد کو ہمیشہ دھوپ سے بچاٸیں کیونکہ چہرے پہ دھوپ پڑنے سے مسام کھل جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان سے آٸل خارج ہوتا ہے جس سے نہ صرف چہرہ بھدہ معلوم ہوتا ہے بلکہ اس سے چہرے کی رنگت بھی کالی پڑجاتی ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ دھوپ میں کم سے کم نکلیں ، اور نکلنا ضروری ہو تو اپنے چہرے کو کسی اسکارف یا کیپ کی مدد سے ڈھانپیں۔
چہرہ دھونا :
اپنے چہرے کو دن میں پانچ بار کسی اچھے فیس واش کی مدد سے دھوٸیں۔ کوشش کریں کہ آٸل کنٹرول فیس واش ہو۔ اس سے چہرے کا اضافی آٸل ختم ہوگا۔
میک اپ:
چکنی جلد کی حامل خواتین کوشش کریں کہ گرمیوں میں میک اپ کم سے کم استعمال کریں۔ اگر میک اپ کرنا زیادہ ضروری ہو تو فاٶنڈیشن لگانے سے پہلے چہرے اور گردن پہ برف کی ٹکور کریں۔ اس کے بعد کسی اچھی کمپنی کا فاٶنڈیشن جو آپکی اسکن کلر سے ملتا جلتا ہو، لگاٸیں۔
غذا:
کوشش کریں کہ مصالحے دار چیزیں کھانے سے پرہیز کریں۔ تازہ سبزیاں اور پھل کھاٸیں۔ ناشتے میں تازہ پھلوں کا رس لیں۔ اس سے نہ صرف جلد صاف ہوگی بلکہ رنگت بھی بہتر ہوگی۔
سن اسکرین:
جب بھی گھر سے باہر جاٸیں ہمیشہ سن اسکرین کریم یا لوشن کا استعمال کریں۔
کلینزنگ:
چکنی جلد کے حامل لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پہ کلینزنگ کرنی چاہیے۔ اس سے جلد کو مطلوبہ مقدار میں آکسیجن ملے گی۔
چہرے کی اضافی چکناٸ زاٸل کرنے کے گھریلو ٹوٹکے:
ایک چمچ اصلی شہد میں آدھا چاۓ کا چمچ لیموں کا رس ملاٸیں اور چہرے پہ لگاٸیں۔ پندرہ منٹ بعد چہرے کو ابلے ہوۓ پانی سے دھولیں۔ لیموں اور شہد کے اجزاء مل کر چہرے کی چکناٸ کو ختم کریں گے۔
ٹوٹکہ نمبر 2 :
دو سے تین بادام لے کر انہیں اچھی طرح پیس لیں۔ پھر اس میں آدھا چمچ شہد ڈالکر اچھے سے مکس کرلیں۔ اس پیسٹ سے 20 منٹ چہرے کا اچھے سے مساج کریں ۔ پھر گرم انی میں کپڑا ڈبو کر چہرے کو اس سے صاف کرکے دھولیں۔ یہ نسخہ چکنی جلد کیلۓ بہت مفید ہے۔
ٹوٹکہ نمبر 3:
سرکہ چکنی جلد کیلۓ انتہاٸ موثر ہے۔ تھوڑا سا سرکہ لے کر روٸ کی مدد سے چہرے پہ لگالیں۔ جلد زیادہ حساس ہے تو تھوڑا سا پانی بھی سرکے میں مکس کرلیں۔
ٹوٹکہ نمبر 4:
ایک انڈے کی زردی میں تھوڑا سا لیموں کا رس اور کینو کا رس ملا کر ماسک بنا کر چہرے پہ لگاٸیں۔ اچھے نتاٸج حاصل ہونگے۔
ٹوٹکہ نمبر 5:
ملتانی مٹی ١ کھانے کا چمچ ، ہلدی ١ چٹکی ، شہد ١ کھانے کا چمچ۔ پانی حسب ضرورت۔
سب چیزوں کی مدد سے ماسک تیار کرلیں۔ اور چہرے پہ لگاٸیں۔ یہ ماسک چہرے کی چکناہٹ کو جذب کردیگا۔