السلام وعلیکم معزز قاریںن کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ قیامت کا منظر کیسا ہوگا۔ وہ قیامت جس کا آنا طے ہے۔ جس کے آنے کی خبر اللہ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم دے چکے ہیں ۔کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ قیامت کا دن کیسا ہوگا ۔آج ہم قرآن و حدیث کی روشنی میں قیامت کا نقشہ کھینچنے کی کوشش کریں گے ۔
دعا ہے کہ اللہ ہمیں اس خوفناک دن کی تیاری کرنے کی توفیق دے۔ آ میں ۔سب لوگ حسب معمول اپنے اپنے کاموں میں مشغول ہوں گے ۔پرندے اپنے گھونسلوں کی طرف لوٹ رہیں ہوں گے ۔ مزدور اپنے گھر کو واپس جا رہے ہوں گے ۔وزیر اپنے تخت پر دراز ہوں گے ۔یہ ساری حسب معمول کی باتیں ہوں گی ۔اور قیامت سے پہلے کی شام بھی بالکل عام سی شام ہو گی۔ ایسی ہی ایک شام آئے گی جو سارے عالم پر چھا جائے گی۔حسب معمول دنیاوی کام جاری ہوں گے ۔اور اچانک سے ایک ہیبت ناک آواز آئے گی ۔وہ آواز اتنی خوفناک ہوگی جسے سن کر سب لوگ اپنے کاموں کو بھول جائیں گے ۔ وہ خوفناک آواز پورے جہان کا کلیجہ چیر دے گی ۔
قرآن کے مطابق وہ آواز اتنی خوفناک ہوگی کہ زمین و آسماں کا کلیجہ پھٹ جائے گا ۔پہاڑوں کی چشمےخشک ہو جائیں گے مائیں اپنے بچوں کو بھول جائیں گی ۔وہ مائیں جو اپنے بچوں کو اپنے سے دور نہیں ہونے دیتی ۔لیکن اس دن ہر کسی کو اپنی جان کی فکر ہوگی۔اس وقت دھرتی پر کوئی مسلمان نہیں ہوگا اللہ کا شکر ہے کہ قیامت صرف کافروں کے لیے ہوگی۔اس وقت انسان اپنے خوبصورت گھروں کو اپنی آنکھوں سے کرتا دیکھے گا ۔اس دن کوئی بھاگ نہیں سکے گا ۔اس دن فرشتے بھی موت کا مزہ چکھ رہے ہوں گے۔پھر اللہ کی طرف سے آواز آئے گی۔ جبرائیل سے کہو کہ مر جائے۔میکائیل سے کہو کے مر جائے ۔ اسرافیل بھی مر جائے ۔یہ سن کر اللہ کا عرش کانپ جائے گا ۔اور کہے گا یا اللہ کیا جبرائیل بھی مر جائے۔ اسرافیل بھی مر جائے۔ میکائیل بھی مرجائے۔ یا اللہ ان کو تو بخش دے اللہ تعالی فرمائیں گےخاموش آج میرے عرش کے نیچے کوئی بھی نہیں بچ سکتا.
اب ایک عجیب منظر ہوگا ۔اوپر اللہ ہوگا نیچے عزرائیل ہوگا۔ عزرائیل بھی خوف سے کانپ رہا ہوگا ۔اللہ پوچھے گا عزرائیل اب کون باقی عزرائیل کہے گا اے اللہ اوپر تو باقی نیچے میں باقی اور پھر اللہ کہے گا عزرائیل اب تو بھی مر جااللہ اکبر-سب کو موت کی وادی میں دھکیل کر اللہ فرمائے گا ہے کوئی میرا شریک تو سامنے آئے لیکن اس دن کوئی آواز نہیں آئے گی۔ بس اللہ ہی باقی ہوگا ۔یہ ہے وہ دن جس کا آنا طے ہے ۔اس لئے معزز قارئین اس ٹوٹ جانے والی دنیا سے عبرت حاصل کرو ۔اور اس کی حرس چھوڑ دو ۔اس کے دیوانے نہ بنو کیونکہ اس کے دیوانے کو ذلت کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔اس لیے توبہ کرو۔ کیونکہ !
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے