Skip to content

“سیارہ زمین ???? Earth کا مختصر تعارف”

نظام شمسی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پہلے سیارہ کی ساخت اور خصوصیات کے متعلق مختصر لکھا. اس کے بعد بالترتیب سیارہ عطارد اور سیارہ زہرہ کا مختصر تعارف آپ نے پڑھا، اور اب اسی ترتیب کے مطابق آج ہم سیارہ زمین کے متعلق مختصر پڑھیں گے.
ـــــــ ـــــــ
سیارہ زمین یعنی ہمارا رہائشی سیارہ ہمارے نظام شمسی کا تیسرا سیارہ ہے. اب تک زندگی کے لیے مناسب ترین ماحول کے لیے موزوں ترین سیارہ بھی زمین ہے. ہم تمام انسانوں اور باقی مخلوقات کا تعلق زمین سے ہی ہے اور زمین سے باہر ابھی تک زندگی کے پائے جانے کے متعلق مصدقہ اور ٹھوس بیان نہیں ہے. لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ موجودہ تحقیق اور ٹھوس شواہد کو دیکھتے ہوئے صرف زمین ہی ایسا سیارہ ہے جہاں زندگی موجود ہے. (اس کے علاوہ زندگی کے امکان کس سیارہ پر ہیں، یا کس سیارہ پر زندگی پہلے تھی اور اب نہیں، اس پر مختصر بحث اگلی تحاریر میں ہوتی رہیں گی).

زمین کے متعلق بنیادی معلومات
زمین مکمل گول نہیں بلکہ کچھ بیضوی ہے، مگر انتہائی بیضوی نہیں ہے. اس بات کا اندازہ اسطرح لگا سکتے ہیں کہ زمین کا رداس یعنی ریڈیس ایکویٹر یعنی وسط پر 6378 کلومیٹر ہے اور پولز یعنی قطبین پر 6357 کلومیٹر ہے. زمین کا ڈایا میٹر 12756 کلومیٹر ہے.

“رداس یعنی : کسی گول نما جسم کے مرکز سے بیرونی حد تک کا فاصلہ ہوتا ہے.
ڈایا میٹر : یہ رداس کا کا دوگنا ہوتا ہے یعنی دائرے کے ایک حصہ سے دوسرے حصہ تک مرکز کو کاٹتا ہوا خط، ڈایا میٹر کہلاتا ہے.”

زمین اور دوسرے گول یا بیضوی اجسام کی بیرونی ساخت یا سطح کو” وسطین” اور “قطبین ” کے طور پر جغرافیائی لحاظ سے بیان کیا جاتا ہے.
وسطین کسی بھی گول یا بیضوی جسم کے وسط کو کہتے ہیں اور ایک خط، خط استوا وسطین پر کھینچا جائے تو جسم دو حصوں میں تقسیم ہوجاتا ہے ایک وسطین سے شمال قطب والا حصہ اور دوسرا وسطین سے جنوبی قطب والا حصہ. یعنی خط استوا جسم کو وسط سے دو برابر حصوں میں تقسیم کر دیتا ہے. (نیچے تصویر دکھائی گئی ہے.)

قطبین کسی بھی جسم کے وہ دو نقاط ہیں جو وسطین سے 90 ڈگری ذاویہ پر ہوں اور جسم کی محوری گردش کے محور ایک دوسرے کو انقطاع کرتے ہوں. ایک تصوراتی لائن یا خط جو زمین کے وسط کے مساوی کھینچا جائے اسے “خط العرض ” کہتے ہیں. اور وسطین سے قطبین کی طرف اوپر سے نیچے خط یا لائن جو شمالی قطب کو جنوبی قطب سے ملائے اور زمین کو 360 ڈگری پر وضح کرے اسے طول بلد یعنی کہتے ہیں.

زمین کے شمالی اور جنوبی قطب موسم کی اور سمت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں.اگر آپ ایک انڈہ پکڑیں تو اس کے وسط والا زیادہ موٹائی میں حصہ وسطین کہلائے گا جبکہ وسطین سے اوپر اور نیچے کم موٹائی والے حصے قطبین کہلائیں گے.زمین کے شمالی قطب پر آرکٹک اوقیانوس (بحر اوقیانوس) اور جنوبی قطب پر براعظم انٹارکٹکا ہے. زمین جب سورج کے گرد چکر لگاتی ہے تو زمین کا کوئی ایک پول یعنی قطب سورج کی طرف ہوتا ہے اور دوسرا قطب زمین کے 23.5 ڈگری جھکاؤ کی وجہ سے سورج کی روشنی میں نہیں آتا.

شمالی قطب پر چونکہ بحر اوقیانوس ہے اس لیے کوئی ملک انتہائے شمالی قطب پر موجود نہیں، مگر شمالی قطب کے قریب کچھ ممالک ہیں جیسے ڈنمارک، روس اور کینیڈا کی ریاست وغیرہ. شمالی قطب کے انتہائی قریب علاقہ جات میں درجہ حرارت بہت کم رہتا ہے اور یہ زمین کے سرد مقامات ہیں. درجہ حرارت کا بہت کم ہونا قطبین پرموجودگی نہیں بلکہ زمین کا اپنے محور میں 23.5 ڈگری جھکا ہونا ہے (تصویر نیچے موجود ہے). زمین کے اس جھکاؤ کی وجہ سے پولز یعنی قطبین پر سورج کی کرنیں یا روشنی سارا سال موجود نہیں ہوتیں، بلکہ 6 ماہ کے قریب عرصہ کے لیے دن اور رات ہوتے ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *