پاکستان کے ہیرو…..ڈاکٹر عبدالقدیر خان

In تعلیم
January 04, 2021

ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء کو انڈیا کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے والد کا نام عبدالغفور تھا۔1947ء میں جب پاکستان اور بھارت کی علیحدگی ہوئی تو ان کی فیملی انڈیا سے پاکستان میں آگئی اور پاکستان کے شہر کراچی میں رہائش اختیار کر لی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی اعلیٰ تعلیم مغربی برلن کی ٹیکنیکل یونیورسٹی،ہالینڈ کی یونیورسٹی آف ڈیلفٹ اور بیلجیم کی یونیورسٹی آف لیوئون میں حاصل کی ۔اس دوران تقریبآ 15 سال آپ یورپ میں رہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1976ء میں اپنے وطن پاکستان واپس لوٹ آئے ۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ہالینڈ سے ماسٹرز آف سائنس کی سند حاصل کی ۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 1976ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین ذوالفقار علی بھٹوسے ملکر “انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز” میں پاکستانی ایٹمی پروگرام کے لیے شمولیت اختیارکی۔ بعد میں اس ادارے کا نام صدر پاکستان جنرل محمد ضیاء الحق نے 1مئی 1981ء کو تبدیل کر کے “ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز “رکھ دیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے نومبر 2000میں ککسٹ درسگاہ کی بنیاد رکھی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پر ہالینڈ کی حکومت نے اہم معلومات چرانے کا الزام میں مقدمہ دائر کردیا تھا لیکن بعد میں ہالینڈ ،بیلجئیم، برطانیہ اور جرمنی کے پروفیسروں نے جب ان الزامات کا جائزہ لیا توانہوں نے عبدالقدیر خان کو بری کرنے کی سفارش کی اور کہا کہ تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں ۔جن معلومات کو چرانے کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے وہ تمام تر معلومات عام کتابوں میں موجود ہے ۔جس کے بعد ہالینڈ کی عدالت نے ان کو با عزت بری کر دیا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے وہ عظیم سائنس دان ہیں جنھوں نے 8 سال کے انتہائی کم عرصہ میں انتھک محنت و لگن کیساتھ ایٹمی پلانٹ نصب کر کے دنیا کے نامور سائنس دانوں کو حیرت میں ڈال دیا۔مئی 1988ء میں عبدالقدیر خان نے بھارتی ایٹمی تجربوں کے مقابلے میں اس وقت کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے تجرباتی ایٹمی دھماکے کرنے کی درخواست کی ۔جس پر انھیں اجازت مل گئی اور چاغی کے مقام پر 6کامیاب ایٹمی دھماکے کیے اور جس سے پورے عالم کو پیغام دیا کہ ہم نے پاکستان کا دفاع کو نا قابل تسخیر بنا دیا۔ یوں ڈاکٹر عبدالقدیر خان پوری دنیا میں مشہور ہوئے اور اس وقت سعودی کے ولی عہد نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو مسلم ممالک کو ہیرو کرار دیا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملک پاکستان کے لیے بہت سی قربانیاں دیں جن کو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا۔

Pakistan ky hero Dr Abdul Qadeer Khan