انبیاء کی تاریخ
١۔ حضرت آدم علیہ السلام
حضرت آدم علیہ السلام کے بارے میں اسلامی معلومات آپ تک پہنچاتے ہیں
اس دنیا کے سب سے پہلے انسان حضرت آدم علیہ السلام اور سب سے پہلے نبی حضرت آدم علیہ السلام ہیں۔
آپ کا لقب ابو لبشر ہیں۔ سب سے پہلے آدم علیہ السلام اور بی بی حوا کو جنت میں رکھا گیا تھا۔ حضرت آدم علیہ السلام اور اماں حوا کو جنت سے گندم کا پھل کھانے کی وجہ سے جنت سے نکالا گیا کیونکہ اللہ پاک نے اس پھل کو کھانے سے منع فرمایا تھا۔ حضرت آدم علیہ السلام کو جمعۃ المبارک کے دن پیدا فرمایا تھا۔
ابلیس ایک عبادت گزار جن تھا جو فرشتوں کے ساتھ عبادت کرتا تھا بعض روایات کے مطابق وہ فرشتوں کا استاد تھا اس نےاللہ تعالی کے حکم کے باوجود حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے سے انکار کیا تھا۔cal
حضرت آدم علیہ السلام کو سراندیپ جو آج کل کے دور میں سری لنکا کہلاتا ہے وہاں زمین پر اتارا گیا تھا اور اماں حوا کو سعودی عرب کی علاقے جدہ میں اتارا گیا تھا۔ حضرت آدم علیہ السلام اور اماں حوا کی زمین پر پہلی ملاقات عرفات جو مکہ مکرمہ میں ہی ہوئی تھی
عرفات کا مطلب بھی پہچاننا ہیں دونوں یہی پر ایک دوسرے کو ملے تھے اور ایک دوسرے کو پہچان لیا تھا اس لئے اس جگہ کا نام عرفات نام سے مشہور ہو گیا۔ حضرت آدم علیہ السلام سریانی زبان بولتے تھے اور یہی زبان دنیا کی پہلی زبان ہے حضرت آدم علیہ السلام کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی تھا
اللہ تعالی نے حضرت آدم علیہ السلام پر دس صحیفے نازل فرمائے تھے اور یہ سریانی زبان میں تھے۔ لفظ آدم کے لغوی معنی ہیں گندمی رنگ اور آدم علیہ السلام کی کل عمر 950 سال تھی۔ روایات کے مطابق حضرت آدم علیہ السلام نے سب سے پہلے خانہ کعبہ کو تعمیر کیا تھا جس میں اس کے بیٹے حضرت شیث علیہ السلام نے بھی حصہ لیا تھا وہ بھی اللہ تعالی کے نبی تھے جو کہ دنیا کے دوسرے نبی ہیے۔
حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد میں سے صرف ایک ہی بیٹے کو نبوت ملی تھی اور وہ حضرت شیث علیہ السلام تھے۔ تاریخی روایات کے مطابق آدم علیہ السلام اور اماں حوا کی قبر مبارک سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں واقع ہیں
٢۔ حضرت شیث علیہ السلام
حضرت شیث علیہ السلام حضرت آدم علیہ السلام کی وہ واحد بیٹے تھے جن کو اللہ تعالی کی طرف سے نبوت ملی۔ آپ کی والدہ اماں حوا تھی۔ حضرت شیث علیہ السلام پر کل 50 صحیفیے نازل ہوئی۔ یہ صحیفہ بھی سریانی زبان میں تھے۔ کیوں کہ آپ حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد میں سے تھے تو آپ کے آبائی زبان بھی سریانی تھی۔ حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد میں تیسرے نمبر پر تھے۔ آپ علیہ السلام ہابیل اور قابیل کے بھائی تھے۔ آپ دنیا کے دوسری نبی تھے آپ علیہ السلام نے حضرت آدم علیہ السلام کے ساتھ مل کر خانہ کعبہ کی تعمیر میں حصہ لیا
Sunday 6th October 2024 1:52 pm