بکری کا دودھ صحت اور جلد کی خوبصورتی کے لیے

In عوام کی آواز
January 03, 2021

بکری کے دودھ سے جلد کو خوبصورت بنائیں اور بیماریوں کو بھگائیں۔

دوستو جہاں آج کل کے سائنسی دور میں بہت سی بیماریاں بڑھی ہیں وہیں جلد کے مسائل بھی بڑھے ہیں ۔آلودگی کے اس ماحول میں جلد کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے ایک طرف تو مارکیٹ میں بہت سی مہنگی کریمیں آ چکی ہیں ۔بلاشبہ ان میں بہت سی کریمیں اچھی کوالٹی کی ہے لیکن یہ بہت ہی مہنگی ہیں اور عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں اور سستے داموں کی کریمی جلد کو فائدہ پہنچانے کے بجائے نقصان دیتی ہے لیکن ہمیشہ کی طرح قدرت نے اس مسئلہ کا حل بھی رکھا ہے ۔

بکری کا دودھ ۔جی ہاں دوستو بکری کا دودھ نہ صرف ہمیں اندرونی طور پر صحت مند بناتا ہے بلکہ یہ ہماری جلد کیلئے بھی بہت مفید ہے ۔بکری کے دودھ میں سیلینیم ،وٹامن اے ،وٹامن بی سکس، کیلشیم اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے ۔یہ ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو کہ ہماری جلد سے فاضل مادوں کو کھینچ کر باہر پھینک دیتا ہے اور اور ہماری جلد کو شفاف اور چمکدار بناتا ہے داغ دھبے دور کر کے اسے صحت مند بناتا ہے ۔بازار میں ملنے والی مہنگے کلینزرز میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے ۔اگر بکری کے کچے دودھ کو رات بھر رکھا جاۓ تو صبح اس پر بالائی کی ایک موٹی سی تہ آجائے گی اسے چمچ کی مدد سے اتار لیجئے اور اپنے چہرے پر اسے لگائے اس کے بعد اپنا چہرہ روئی یا پھر پانی سے دھو لیجئے۔ یاد رکھیے صابن کا استعمال نہیں کرنا ۔آپ کچھ  دن میں ہی اس کا نتیجہ دیکھ لے گے۔

اس کے علاوہ بکری کے دودھ میں شہد یا پھر چاول کا آٹا ملا کر بھی لگایا جاسکتا ہے ۔رات کو سونے سے پہلے بکری کا کچا دودھ اپنے چہرے پر لگا کر سو جائیں اور صبح نارمل پانی سے دھو لیں ۔آپ دیکھیں گے کہ اس کے ساتھ آپ کو اور کسی کریم کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔بکری کا دودھ سر سے خشکی ختم کرنے کے لیے بھی مفید ہے ۔اگر سر میں دانے دار خشکی ہو جائے تو آدھے کب بکری کے دودھ میں پانچ سے دس قطرے لیموں کا رس ملا یے اور اسے اپنے بالوں کی جڑوں میں لگائیے ، ایک گھنٹہ لگا رہنے دیں اس کے بعد اپنے بال دھولیں اس کے چند دن کے استعمال سے ہی آپ کے بال خوبصورت ہوجائیں گے اور خشکی سے پاک ہوجائیں گے ۔بالوں کو بڑھانے کے لئے ایلوویرا جیل میں بکری کا دودھ ملا کر ایک گاڑھا پیسٹ بنا لیجئے اور اسے اپنے بالوں میں ہفتے میں دو سے تین بار استعمال کریں ۔بکری کا دودھ اور بھی بہت سی بیماریوں کا علاج ہے ۔بکری کا دودھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود بھی استعمال کیا اور صحابہ کرام نے بھی ۔اس میں بہت سی بیماریوں کی شفا ہے ۔اس اس کے باقاعدہ استعمال سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہے ۔دانت مضبوط ہوتے ہیں ۔اور رنگ میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔ڈینگی کے مریضوں کیلیے اسکا استعمال بہت مفید ہے۔بکری کا دودھ بچوں کی صحت کے لیے بہت مفید وہ بچے جو سوکھے کا شکار ہیں انہیں بکری کا دودھ پلانا بہت مفید ہے