پاکستان کرکٹ ٹیم کا 2021 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے 2021 میں بہت سی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرینگے۔لیکن وہ سیکورٹی کو دیکھ کر فیصلہ کرینگی۔ اس سے پہلے پاکستان کا دورہ 2017 میں ورلڈ الیون نے کیا تھا جس میں صرف تین ٹی ٹوئنٹی تھے دو پاکستان نے جیتے تھے اور 1 ورلڈ الیون نے جیتا تھا یہ سب میچ لاہور میں ہوۓ تھے پھر 2018 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جن کی ٹیم میں بہت سے بڑے کھلاڑی تھے۔
تین ٹی ٹوئنٹی ہوۓ تھے تینوں پاکستان جیت گیا تھا میچ صرف کراچی میں ہوئے تھے اس کے بعد 2019 میں سری لنکا نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جو تین ون ڈے تھے ان میں 1 ون ڈے بارش کی وجہ سے ختم ہو گیا تھا اور 2 ون ڈے پاکستان نے جیتے تھے وہ کراچی میں ہوئے تھے اور تین ٹی ٹوئنٹی لاہور میں ہوۓ تھے وہ تینوں سری لنکا جیت گیا تھا اور پھر بنگلادیش نے 2020 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ ان میں تین ٹی ٹوئنٹی ہوۓ تھے اور ایک ٹیسٹ ہوا تھا جو راولپنڈی میں ہوا تھا باقی ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے کرونا وائرس کی وجہ سے ختم ہو گیا تھا جن میں سب سے بڑی بات یہ ہے کے پاکستان سپر لیگ کا سیزن پانچ پورا پاکستان میں ہوا تھا پاکستان کے پانچ گراؤنڈ پر لاہور کراچی ملتان اور راولپنڈی میں ہوۓ تھے اس میں بہت سے بڑے کھلاڑی شامل تھے اور وہ پاکستان بھی آئے تھے 2021 میں پاکستان سب سے پہلے جنوری اور فروری میں ساؤتھ افریقہ کی میزبانی کریگا جس میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی ہیں اس کے بعد پاکستان سپر لیگ ہے۔
پھر پاکستان اپریل میں زمبابوے کا دورہ کریگی جس میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی ہیں پھر اس کے بعد جون 2021 میں سری لنکا میں ایشیاکپ ہے اس کے بعد جولائی میں پاکستان نے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے جس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں اس کے بعد پاکستان نے افغانستان جانا ہے ستمبر میں جس میں 3 ون ڈے شامل ہیں اس کے بعد ستمبر اور اکتوبر 2021 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی میزبانی کرنی ہے جس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی ہیں پھر بعد میں نو 2021 میں بنگلادیش کا دورہ کرنا ہے جس میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں اس کے بعد پاکستان نے دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرنی ہے جس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں 2021 میں پاکستان نے 3 ممالک کی میزبانی کرنی ہے۔ جن میں ساؤتھ افریقہ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔