آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شیڈول 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ ڈیرن سیمی کرکٹ گراؤنڈ (سینٹ لوسیا) میں کھیلا گیا۔جس میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 18 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے آندرے رسل نے صرف 28 بالز پر 51 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے – آسٹریلیا کی طرف سے ہیزلے ووڈ نے 4 اوورز میں 14 رنز دے کر 3 جبکہ مچل مارش نے 4 اوورز میں 26 رنز
کے بدلے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا کیلئے 146 رنز کا ہدف بظاہر آسان لگ رہا تھا لیکن آسٹریلیا کی جانب سے کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دیکھا سکا۔ اور پوری ٹیم16 اوورز میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش 51 اور میتھیو ویڈ 33 رنز بنا کر نمایا رہے۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے اوبیڈ میک کائے نے 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 4 جبکہ ہیڈن والش نے 4اوورز میں 23 رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا –
اوبیڈ میک کائے کو شاندار پرفارمنس کی بدولت میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 11 مئی کو ڈیرن سیمی کرکٹ گراؤنڈ (سینٹ لوسیا) میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے کھیلا جائے گا۔