کینوکےفوائد

In عوام کی آواز
January 03, 2021

اسلام وعلیکم دوستو!

جیساکہ میرےتمام دوستوں نے سناتوہوگا کہ موسم بدلنے کے ساتھ ساتھ ہر چیز بدل جاتی ہےمثلاًلباس اور غذاوغیرا. ہاں دوستو جو سنا بلکل ٹھیک سنا.میں آج جس پھل کے فوائد آپ کو بتانے جا رہا ہوں وہ ہے کینو.لوگ گرمی کے موسم میں آم شوق سے کھاتے ہیں تو سردیوں کے موسم میں کینو بھی بہت شوق سے کھایا جاتا ہے کیونکہ سردیوں کے موسم میں اس کا کوئی ثانی نہیں

کینو میں بہت سے غذائی اجزاء ہونے کی وجہ سے لوگ اسے مختلف بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں. کینو میں وٹامنز کے علاوہ نمک، فاسفورس اورکاربوہائڈریٹس بھی پایا جاتا ہے..جیساکہ ہر چیز مختلف اجزاء کا مرکب ہوتی ہے اسی طرح کینو بھی چار اجزاء کا مرکب ہے.کینو میں کیلوریز کی مقدار بہت کم پائی جاتی ہےکینو اور چھلکے کے درمیان جو سفید حصہ ھوتا ہے اس میں فائبر ہونے کی وجہ سے لوگ اسے استعمال کرتے ہیں

نمبر1.امراضِ دل سے نجات

چونکہ کینو میں وٹامنز پائے جاتے ہیں اس لئے کینو دل کے مریضوں کے لئے بہت ہی فائدہ مند ہے کیونکہ کینو دل کے شریانوں کو سکڑنے سے روکتا ہے

نمبر2.جلد کی بیماریوں سے نجات

کینو چہرے پر پڑنے والی جھریوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے اس لیے اس کا استعمال بہت زیادہ ہے.

نمبر3.جسم کا سن ہونا

ایسے لوگ جن کے ہاتھ، پاؤں سن ہو جاتے ہیں اگر وہ تین ماہ تک کینو کا استعمال کریں تو وہ اس بیماری سے بچ سکتے ہیں

نمبر4.کینسر سے بچاؤ

چونکہ کینو میں آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جو کہ ڈی این اے کو ٹوٹنے سے بچاتے ہیں اس لئے کینو کینسر کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے.

(طاہر عباس)