Skip to content

سال ۲۰۲۰ کے کچھ اہم واقعات۔۔۔۔

یوں تو ہر سال نت نئے واقعات واقع ہوتے رہتے ہیں لیکن ۲۰۲۰ء میں پوری دنیا میں بہت سے نئے دیکھنے کو ملے جن کیوجہ سے بہت سے لوگ اس سال کو کچھ زیادہ اچھا نہیں سمجھتے تھے،ایسے ہی کچھ واقعات آج ہم یہاں بیان کرینگے۔

نمبر۱۔آسٹریلوی بْش فائر
کینگروز کو اپنے تاریخ کے سب سے خوفناک اور تباہ کْن جنگلاتی آگ کا سامنا کرنا جو کہ دسمبر ۲۰۱۹ میں شروع ہوئی اور ۳۱ مارچ ۲۰۲۰ کا بلاخر اس کا اختتام ہوا۔اس آگ نے ۴۷ ملین ایکڑ رقبے کو جلانے کے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد کو بے گھر کردیا جبکہ ۳۴ افراد کو ہلاک کردیا۔

نمبر۲۔عالمگیر وباء (کورونا وائرس
سنہ۲۰۱۹ء کے آخر میں چائینہ کے ووہان شہر سے پوری دنا میں پھیلنےوالے اس وائرس کے بارے میں ۹ جنوری ۲۰۲۰ء کو عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو خبردار کیا کہ پوری دنیا میں یہ وائرس مہلک رْوپ اختیار کررہا ہے جو کہ ابھی تک موجود ہے اور ساتھ ہی اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

نمبر۳۔برائنٹ کی موت
چھبیس۲۶ جنوری ۲۰۲۰ء کا دن پوری دنیا میں لیجنڈری کھلاڑی کے مداحوں کیلئے قیامت سے کم نہ تھا جب میڈیا پر یہ خبریں نشر ہونا شروع ہوئی کہ ہیلی کاپٹر کریش کے نتیجے میں کوبی برائنٹ اور انکی بیٹی گیانا سمیت متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نمبر۴۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ
جنوری ۲۰۲۰ میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی سینیٹ کیطرف سے مواخذے کا سامنا کرنا پڑا کہ انہوں نے یوکرین سے سابق نائب صدر جو بائیڈن اور انکے بیٹے سے تفتیش کرنیکا مطالبہ کیا تھا لیکن بعد میں ۵ فروری کو انکو بری کردیا گیا۔

نمبر۵۔عالمی سٹاک مارکیت کا کریش ہونا
کرونا کے برھتے ہوئے کیسز کیوجہ سے متعدد ممالک نے لاک ڈاؤن نافذ کیا جسکی وجہ سے سٹاک مارکیٹیں کریش ہوئی اور بینالاقوامی سطح پر معیشت کو خاصا نقصان ہوا۔

نمبر۶۔جارج فلائیڈ کے قتل کا معاملہ
امریکہ میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کو پولیس نے جس طریقے سے ہلاک کیا اْسکے بعد امریکہ سمیت پوری دنیا میں مظاہرے شروع ہوئے یہاں تک کہ وائٹ ہاؤس پر بھی مشتعل مظاہرین نے حملہ کیا۔

نمبر۷۔طارق عزیز کی موت
۱۷ جون ۲۰۲ء کو پاکستان کے معروف ٹی وی اور ریڈیو اینکر جناب طارق عزیز ۸۴ سال کی عمر میں لاہور میں وفات پاگئے۔

نمبر۸۔تیل کی قیمتوں میں کمی
سال ۲۰۲۰۴ کو مجموعی طور پر اگر خام تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تو زیادہ اچھا نہ رہا کونکہ پہلے تو روس اور سعودی عرب کے مابین تیل کی اضافی پیداوار کا ایک دوڑ شروع ہوا جسکی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کافی حد تک گرگئی ، جبکہ اسکے بعد تاریخ میں پہلی دفعہ امریکی خام تیل منفی ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوئی۔

نمبر۹۔امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی میں اضافہ
تین ۳ جنوری ۲۰۲۰ء کو ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو امریکی ڈرون نے بغداد ایئرپورٹ سے نکلنے کے کچھ ہی دیر بعد ہلاک کردیا جسکی وجہ سے امریکہ اور ایران کے درمیان تعلقات کافی کشیدہ ہوئے اور ایران نے اپنے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

نمبر۱۰۔جوبائیڈن کی بطور صدر نامزدگی۔
جوزف روبینیٹ بائیڈین نے ڈیموکریٹک پارٹی کیطرف سے ریپبلکن امیدوار اور موجودہ صدر دونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابات میں واضح برتری حاصل کی۔

نمبر۱۱۔پاکستان کی سفارتی محاذ پر کامیابیاں:
سال ۲۰۲۰ء جہاں ایکطرف پوری دنیا کیلئے ایک الم ناک سال تھا تو وہی پاکستان کو اس عرصے میں کچھ اہم، قابلِ تعریف اور نمایاں سفارتی کامیابیاں بھی ملیں جو کہ گزشتہ ادوار میں نہ ہونے کے برابر تھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *