ایلان مسک ایک ایسا شخص جس سے آج سے کچھ سال پہلے صرف چند ایک لوگ ہی جانتے تھے۔ آپ نے ٹی وی اور سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر ان کا مذاق اڑاتے ہوئے لوگوں کو دکھا ہو گا، دنیا ان کو ایک عیاش اور پاگل شخص سمجھتی تھی جو کہ اپنی دولت کو ایسے پروجیکٹس لگا رہا ہے جو کہ صرف خوابوں کی دنیا یا پھر کسی سائنس فکشن مووی میں بھی پوسیبل ہے۔
آپ نے ہالی ووڈ کی مشہور فلم آئرن مین زرور دیکھی ہو گی، جس میں ہیرو کا کردار ایک کھرب پتی جینیس ٹونی سٹارٹ ہوتا ہے، جو اپنی سائنس اور ٹیکنالوجی کی مدد سے دنیا کو بچاتا رہتا ہے ۔ اگر ایلان مسک کو اصل دنیا کا آئرن مین کہا جائے تو یہ بات غلط نہیں ہوگی۔ایلون مسک 28 جو ن 1971 کو ساوتھ امریکہ میں پیدا ہوئے، کمپیوٹر پروگرام میں اتنی دلچسپی تھی کہ جس پروگرامنگ کو سیکھنے کے لئے لوگوں کی کئی سال گزر جاتے ہیں ایلون مسک نے صرف 9 سال کی عمر میں ہی کمپیوٹر پروگرامنگ سیکھ لی تھی اور صرف 12 سال کی عمر میں ہی انھوں نے ایک بلاسٹر نامی ویڈیو گیم بنا لیں جیسے انھوں نے ایک ویڈیو گیمز شاپ والے کو 500 ڈالر میں فروخت کر دی تھی۔1992 میں امریکہ کے ایک یونیورسٹی یونیورسٹی آف پینسلوینیا میں سائنس کے سبجیکٹ میں ایڈمیشن لیا،1995 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لیے ایڈمیشن لیا اور صرف دو دن بعد ایلان نے یہ کہہ کر ڈگری چھوڑ دیں کہ آنے والے چند سالوں میں ان ڈگری کی کوئی ویلیو نہیں ہوگی۔ انسان کو اگر زندگی میں کامیاب ہونا ہے تو اسے اپنی سکلز کا صحیح استعمال کرنا ہوگا۔
1995 میں ہی انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی کمبل کے ساتھ مل کے زپ ٹو نامی کمپنی بنائی۔ یہ وہ وقت تھا جب دنیا میں گوگل میپ نام کی کوئی چیز نہیں ہوا کرتی تھی۔ یہ ایک ویب سائٹ تھی جس میں دنیا بھر کے لوگوں کو گھر کا ایڈریس اور فون نمبر تھا۔ شروع شروع میں کمپنی چلانے کے لئے ان کو بہت ساری جدوجہد کرنی پڑی، پیسے بچانے کے لیے انہوں نے اپنے کرائے کا مکان چھوڑا اور آفس کے بینچ پے ہی رات کو سونے لگے اور نہانے کے لیے آفس کے قریب جم میں جایا کرتے تھے۔ کچھ ہی سالوں میں ان کی ویب سائیٹ اتنی مشہور ہو گئی کہ ایک دوسری کمپنی نے ان کی ویب سائٹ کو 22 ملین ڈالر میں خرید لیا۔ 22 ملین ڈالر ملنے کے بعد یہ روکے نہیں بلکہ انہوں نے ایک دوسری کمپنی کا آغاز کیا جس کا نام ایکس ڈاٹ کام تھا۔ یہ دنیا کی سب سے پہلی اور سب سے بڑی آن لائن پیمنٹ میتھ کمپنی تھی، 2005 صرف چھ سال بعد ہی ایکس ڈاٹ کام کو اس وقت کی سب سے مشہور اور لائن شاپنگ کمپنی ای بے نے1.5 بلین ڈالر میں خرید لیا۔ اس کے بعد ایلان ماسک نے دو بڑی کمپنیوں کا آغاز کیا، ٹیسلا اور اسپیس ایکس۔
ٹیسلا ایک الیکٹرک موٹر کار مینوفیکچر کمپنی ہے، جو کہ بیٹری پر چلتی ہے اور گھر کی عام الیکٹرسٹی پر چار ہوتی ہے اس کو ایک مرتبہ مکمل چارج کرنے کے بعد کئی سو کلومیٹر تک چلایا جا سکتا ہے۔اسپیس ایکس راکٹ مینوفیکچر کمپنی ہے جو کہ سستے راکٹ بناتی ہے ایلون مسک کا مشن ہے کہ وہ 2024 تک مریخ پے انسانوں کی ایک بستی بنانا چاہتے ہیں۔ایلان مسک سوپر جینیس انسان ہے جو کہ اس وقت چھ مختلف کمپنیاں چلا رہا ہے
نمبر1۔ ٹیسلا
نمبر2۔ اسپیس ایکس
نمبر3۔ سولر سٹی
نمبر4۔ بورنگ کمپنی
نمبر5۔ نیو را لنک
نمبر6۔ اسٹار لنک
اس وقت دنیا کے امیر ترین شخصیات میں جیفبزوز نمبر ون پہ ہیں۔ جس کی اس وقت کی دولت 193 بلین ڈالر ہے۔ اور دوسرے نمبر پر آتے ہیں ایلان مسک جن کی دولت 148 بلین ڈالر ہے۔ اور تیسرے نمبر پہ بل گیٹس ہیں جس کی بدولت 120 بلین ڈالر ہے۔