Skip to content

دیہاتی اور شہری زندگی میں فرق

دیہاتی اور شہری زندگی

پاکستان میں بہت سے دیہات، گائوں، قصبے اور شہر آباد ہیں۔ جو کہ اپنی کسی نہ کسی خوبی کی وجہ سے مشہور ہیں۔ پاکستان کے تقریباَ 55 فیصد لوگ دیہی علاقوں میں رہتے ہیں۔ اور 45 فیصد لوگ شہری علاقوں میں رہتے ہیں۔ دیکھا جائے تو دیہی اور شہری زندگی میں بہت فرق پایا جاتا ہے۔ دیہات میں طرح طرح کی قدرتی اور خالص غذائیں ملتی ہیں۔ جو شہری علاقوں میں عام عوام کو نہیں ملتی۔ لیکن بہت سے ایسے کام ہیں جن کی وجہ سے شہری زندگی بہتر ہوتی ہے۔ جیسا کہ شہر میں بہت سی سہولیات ہوتی ہیں اچھی سڑکیں، گیس، بجلی، آمدورفت کے لیے گاڑیاں چلتی ہیں

گلی محلوں میں لائٹیں، سکول، کالج، یونیورسٹیاں،خریداری بازار، دفاتر یہ سب شہر میں نزدیک ہی دستیاب ہیں۔ اور شہری زندگی میں تہذیب سکھنے کا موقع ملتا ہےاور بہت سے ایسے معاملات ہیں جن کی وجہ سے شہر میں جینا مشکل ہے۔ جیسا کہ شور گاڑیوں کا، دوسری فیکٹریوں کا، اور دیگر چیزوں کا ، پریشانیاں، ہر کام تیزی، ناساز آب و ہوا، خوراک کا اچھا نہ ہونا، بہت مصروف زندگی ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کو وقت نہ دے پانا، ایک دوڑ میں جیتنے کی کوشش کرنا کہ ہم آگے نکل جائیں، ماودولت کی بہت زیادہ حوس، جبکہ دیہاتی زندگی بہت سکون دے ہوتی ہیں آب و ہوا صاف اور سکون بہت دور تک سر سبز گائوں ایک دوسرے کا خیال رکھنا مل جل کر کام کرنا اور کھانا پینا، بڑوں کا ادب کرنا اچھے اخلاق سے پیش آنا۔ دنیا کے اس جدید دور میں گائوں میں بھی اب بہت سی سہولیات میسر ہے، بجلی، موبائل، موٹرسائیکل، اور بہت کچھ جس کی وجہ سے گائوں کی زندگی بھی آسان ہونے لگی ہیں۔

Also Read:

https://newzflex.com/41059

شہر اور گاؤں میں اشیاء کی دستیابی

شہرمیں دن رات ہسپتال کھلے رہتے ہیں۔ سواری کے لیے دن رات موٹر وہیکل دستیاب ہیں۔ گھریلو زندگی کا سامان با آسانی ہر وقت مل جاتا ہے۔ مگر دیہات میں یہ تمام اشیاء آسانی سے میسر نہیں ہوتی۔ شہر میں کھانے پینے کی اشیاء ہوٹل، بیکری کا سامان ہر قسم کا کپڑا وغیرہ باآسانی مل جاتا ہے۔ شہر میں رہنے والے لوگ ملکی حالات و واقعات سے باخبر رہتے ہیں۔ تفریح کے لیے پارک ، سینما گھر کی سہولت موجود ہے۔ اس کے علاوہ شہروں میں سرکاری و غیر سرکاری نوکری آسانی سے مل جاتی ہے۔ اس کے برعکس دیہات میں لوگ زیادہ تر ناخواندہ ہوتے ہے اور گائوں میں ہر وقت سواری کی سہولت میسر نہیں ہوتی۔ پاکستان کے بہت سے دیہاتی گائوں ہے جن میں گیس ابھی تک نہیں پہنچی اور لوگ لکڑیاں استعمال کرتےہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *