عظیم باکسر محمد علی کلے

In عوام کی آواز
January 01, 2021

باکسر محمد علی17جنوری1942ءکو امریکی شہر لوئسویل میں سیاہ فام عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ سیاہ ہونے کی وجہ سے آپ کا بچپن گوروں کے برے رویے کا شکار رہا۔ اپنے والد كیسئس مار سلیس كلے سینئر کے نام پر كیسئس مار سلیس كلےجونیئر کہلائے۔ ایک روز بارہ سالہ کلے اپنے دوست کے ساتھ شہر کے سالانہ کنونشن میں گئےاور آئس کریم اور پاپ کارن کھانے کے بعد باہر آئے تو دیکھا کہ آپ کی سائیکل چوری ہو چکی تھی ۔

آپ بہت شدید برہم ہوئے اور اور فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکار جو مارٹن كےپاس شکایت لے کرگۓ ۔ كلے نے کہا کہ وہ چور کے ملنے پر اس کی ایسی درگت کریںگےکہ چور کو یس کی نانی یاد آئی آجائے گی۔ پولیس والا ان کے جارحانہ انداز سے بہت متاثر ہوا اور آپ کو باکسنگ سیکھنے کا مشورہ دیا۔یہ الفاظ محمد علی کلی کے باکسنگ کیریئر کا پہلا قدم تھا اور یوں مارٹن ان کے پہلے استاد تھے۔ اس وقت آپ اپنے كیسئس مار سلیس ابتدائی نام سے جانے جاتے تھے۔ آپ نے بہت کم عمر اور میں ہی اس قدر ماہرانہ انداز میں باکسنگ کے کھیلنا شروع کی کے سب حیران ہوگئے۔ اس وقت باکسنگ کا خطرناک ترین باکسر سونی لسٹن نامی تھا۔ نوجوان کلے نے باکسر لسٹن لڑنے کا فیصلہ کیا اور اس فیصلے نے سب کو حیرت میں ڈال دیاکوئی بھی ماننے کو تیار نہیں تھا کہ نوجوان اس کے سامنے ٹہر پائے گا۔ میچ شروع ہوا تو نوجوان نے ایسے مکے برسانا شروع کیے ایک کے لسٹن نے چٹھے راؤنڈ میں اپنی ساتھیوں سے کہا کہ وہ ساتویں گراؤنڈ میں نہیں جائے گا جب اسے ساتویں راونڈ کے لئے تیار کیا جانے لگا تو وہ چیخ اٹھا اور بس اب وہ اور نہیں لڑ سکتا۔

1965ءمیں دوبارہ مقابلہ ہوا اس کےلسٹن کے ساتھ تب اس کے سامنے کلے کلی نہیں بلکہ قبول اسلام کے بعد محمد علی کلے تھا۔لسٹن پہلی شکست کا بدلہ لینے کے لیے سخت مضطرب اور جوش سے میدان میں اترا۔ میچ شروع ہوتے ہیں پہلے منٹ کے اندر محمد علی کا ایسا مكا پر ا کہ وہ جہاں کھڑا تھا وہیں ڈھیر ہو گیا۔تاریخ میں اس طرح کی مثال نہیں ملتی تھی کہ کہ محمد علی کلی نے دنیا کا خوفناک ترین باکسر کولمحوں میں ناک آؤٹ ہو کر دیا ہو۔اس مکے کو بوکسنگ کا خطرناک ترین مكا کہا جاتا ہے۔ لیجنڈ باکسر محمد علی نے 1960ء میں پہلی بار لوئسویل پہلا مقابلہ جیتا ج کے بعد اسی سال روم اولمپکس میں سونے کا تمغۂ بھی اپنے نام کیا۔ آپ نے اپنے باکسنگ کے61 بڑے مقابلوں می حصہ لیا ان میں سے 56 میں کامیابی حاصل کی اوربکسرمحمحد علی كلے نے 1964ء میں پہلی ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا۔