آخر کار ہمیں بھی سستا تیل ملے گا

آخر کار ہمیں بھی سستا تیل ملے گا

روس سے سستا خام تیل آرہا ہے، مصدق ملک

وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے سستا خام تیل آرہا ہے، پاکستان روس اور وسطی ایشیا کا گیٹ وے ہے۔ یہ تقریب روس کی نجی شپنگ کمپنی کے جہاز کی کراچی پورٹ پر آمد پر ہوئی۔

اس موقع پر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومتی پالیسیوں کے باعث روس سے سستا تیل پاکستان آئے گا، روس سے تیل خریدنے کا کوئی دباؤ نہیں، امریکا کا کہنا ہے کہ روسی تیل کی خریداری پر کوئی اعتراض نہیں۔ مصدق ملک نے کہا کہ کم قیمت روسی تیل سے عوام کو فائدہ ہوگا، ایران سے گیس خریدنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان پر پابندی نہیں لگانا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ریاست سے دو پیٹرول طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا جائے گا، دنیا پاکستان کو تجارت میں آگے دیکھنا چاہتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر معاملے کو سیاسی بنا دیا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ 10 بلین ڈالر کی ریفائنری میں سرمایہ کاری کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram