قرآن پاک کا نسخہ سکوبا غوطہ خور کو سمندر کی تہہ سے ملا
ایان ہیگرٹی نامی جنوبی افریقی سکوبا غوطہ خور نے حال ہی میں سمندر میں اپنے حالیہ غوطہ خوری کے دوران ایک ناقابل یقین دریافت کی۔
تقریباً 18 میٹر نیچے گہرائی کا جائزہ لینے کے دوران، ہیگرٹی کو قرآن پاک کا ایک کھلا ہوا نسخہ ملا۔ کھلے صفحات نے حضرت نوح علیہ السلام اور ان کی قوم کا قصہ ظاہر کیا۔
ہیگرٹی نے اپنی قابل ذکر دریافت کو ویڈیو میں قید کیا اور اسے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ اس کے بعد سے یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس نے دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ اگرچہ قرآنی نسخے کی اصلیت ابھی تک واضح نہیں ہے، لیکن ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ کتاب سمندر کی تہہ میں کتنی دیر تک موجود رہی تھی۔